کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید، خاتون زخمی

0
90

کوٹلی:

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر گرم چشمہ، کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور ایک زخمی ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 45 سالہ نسرین بی بی اور 12 سالہ زاہد ولد شبیر شہید ہوئے جب کہ فائرنگ سے ایک خاتون سونیہ بی بی شدید زخمی ہو گئیں ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here