عمران خان کا دورہ چین، سی پیک کو ایک نئی جہت ملی، چینی سفیر

0
342

اسلام آباد:

چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین سے سی پیک کو ایک نئی جہت ملی ہے دونوں ملک بین الاقوامی اور کثیر الجہتی فورمز پر قریبی تعاون سے مطمئن ہیں۔

اپنے تحریرکردہ  ایک آرٹیکل میں یاؤ جنگ نے وزیراعظم عمران خان  کے حالیہ دورہ چین پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی اعلی قیادت نے اعلیٰ معیار کی ترقی اور سی پیک پر مکمل عمل درآمد کا فیصلہ کیا جس میں صنعتی تعاون ،سماجی ترقی اور روزمرہ زندگی کے منصوبوں پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ ترقی کی حکمت عملی کی اہمیت پر زوردیا۔

چینی سفیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران کے موسمیاتی تبدیلی، سیاحت کے فروغ، روزمرہ زندگی خوشحالی، انسداد بدعنوانی مہم کے فروغ، غربت کے خاتمے کیلئے فنڈز کا قیام ،آزاد تجارت وسرمایہ کاری کی وسعت کے خیالات کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے شرکاء نے سراہا ۔

 

یاؤ جنگ  نے کہا کہ چین پاکستان کے بین الاقوامی اور کثیر الجہتی فورمز پر قریبی تعاون سے مطمئن ہے۔ حالیہ بی آر ایف کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارت اور ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن سمیت چھ معاہدے طے پائے جبکہ فریقین نے سیاحت ،زراعت اور ٹرانسپوٹیشن سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے 14اقدامات پر اتفاق کیا ۔دونوں ممالک کی قیادت نے پاکستان کی  ترقی کے پوٹینشل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے معاہدہ سے فائدہ اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یاؤ جنگ نے کہا کہ پاکستان بی آر آئی میں ایک اہم حامی اور شراکت دارہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here