اسلام آباد:
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کے پہلے 9 ماہ میں مختلف شعبوں میں واضح بہتری آئی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری اورکاروباری مواقع کوآسان بنارہے ہیں، غیرملکی سرمایہ کاری سے معیشت میں استحکام آئے گا، معیشت میں بہتری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تجارت وسرمایہ کاری کوفروغ دینے کی ضرورت ہے، سیاحت کوفروغ دیا جائے گا، خطے میں ترقی سے روزگارکے مواقعوں میں اضافہ وترسیلات بڑھیں گی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے پہلے 9 ماہ میں مختلف شعبوں میں واضح بہتری آئی، افغانستان دوسرے فریقین سے مل کرافغان امن عمل میں اپنا کردارادا کررہا ہے، پاکستان چین نےسی پیک کےدوسرے مرحلےکے آغازپراتفاق کیا ہے۔