نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کیلیے درخواست پر سماعت آج ہوگی

0
554

اسلام آباد:

سپریم کورٹ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت آج کرے گی۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج صبح11 بجے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت کرے گا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ میں سکیورٹی سخت کردی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق نواز شریف کے کیس کی جس دن بھی سماعت ہوگی اس دن خصوصی انتظامات کیے جائیں گے اور خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے، فریقین، وکلا اور میڈیا نمائندگان کو استثنیٰ ہوگا جبکہ مقدمہ کی کارروائی دیکھنے کے خواہشمند افرادپاس کیلئے ایس پی سیکیورٹی سے رجوع کر سکتے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here