وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چین کے نائب وزیر خارجہ مازوہاؤ کی ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہےاور پاک چین دوستی ضرب المثل کا روپ دھار چکی ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ نہتے عوام کو50روز سے محصور کر رکھا ہے، بھارت اپنے یکطرفہ غیرآئینی اقدامات سے خطے کے امن و امان کو تہس نہس کرنا چاہتا ہے۔