زمیندار کی قید سے میاں بیوی اور چار بچے بازیاب

0
235

بہاول نگر کی تحصیل ہارون آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے زمیندار کی قید سے میاں بیوی اور چار بچوں کو بازیاب کرالیا ہے۔

ہارون آباد پولیس کے مطابق بازیاب کرائے جانے والوں میں محمد جمیل، اس کی بیوی ساجدہ بی بی، بیٹے عثمان علی و شان علی اور دو کم سن بیٹیاں اریبہ اور نسیم شامل ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق چک185 سیون آر میں زمین دار چوہدری سلیم نے ایک ہی خاندان کےچھ افراد کو گیارہ سالوں سےقید میں رکھا ہوا تھا۔

بہاول نگر:اسکول کے بچوں کا رکشہ نہر میں جا گرا

اطلاع ملنے پر محمد جمیل، اس کی بیوی، دو بیٹوں اور بیٹیوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ بازیاب افراد کا کہنا ہےکہ زمیندار اُن سے زبردستی مشقت کراتا تھا۔

ڈی پی او نےواقعےکی مزید تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here