مسلم گروپوں کا اسرائیل میں سرمایہ کاری اور بائیکاٹ مخالف مہم کا آغاز

0
7

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک میں مسلم تنظیموں کے ایک نئے اتحاد نے اسرائیل کے بائیکاٹ، علیحدگی اور پابندیوں کی تحریک یعنی بی ڈی ایس کے مقابلے میں ایک نئی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان بریک ایبل بانڈ کوالیشن نامی اس نئے گروپ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل مخالف بائیکاٹ کے مہم کے متبادل کے طور پر کام کرے گا جس کے تحت اسرائیل، وہاں کے عرب شہریوں اور اسرائیلی کمپنیوں میں کام کرنے والے فلسطینیوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ یہ مہم 9 جولائی سے شروع ہو رہی ہے جس کا ہدف کم از کم 500,000 اسرائیل نواز حامیوں کو اسرائیلی ٹریڑری بانڈز میں سرمایہ کاری کے لیے متحرک کرنا ہے۔ دوسری جانب نیویارک پولیس کے ریکارڈ کے مطابق رواں سال نیویارک کے یہودی نفرت انگیز جرائم کا سب سے زیادہ نشانہ بنے ہیں۔ پولیس نے جنوری سے جون تک یہودیوں کے خلاف 178 نفرت انگیز جرائم درج کیے۔ اگرچہ مجموعی جرائم کی شرح میں تاریخی کمی آئی ہے لیکن یہ مخصوص جرائم برقرار ہیں۔ اسی دوران ماہرین نفسیات نے ذہنی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں سامیت دشمنی یعنی یہودیوں کے خلاف نفرت کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک تربیتی پروگرام متعارف کرایا ہے۔ ہارورڈ میڈیکل اسکول کی لیکچرر میری بار ہیلپرن اور فورڈہم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈین میک کے اس پروگرام کی قیادت کر رہے ہیں جو مستقبل کے معالجین کو یہودی مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کی تربیت فراہم کرے گا۔ یہ پروگرام نیویارک، کنیکٹی کٹ اور میساچوسٹس کی یونیورسٹیوں میں ڈاکٹریٹ کی سطح پر شروع کیا جائے گا۔ مزید برآں برونکس کی ایک کمیونٹی کمیٹی نے ریورڈیل میں ایک نئی عبادت گاہ کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے جو 120 افراد کی گنجائش پر مشتمل ہو گی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here