اردو زبان میں اسلام علیکم کہنے کے ساتھ اردو زبان میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا
نیویارک (پاکستان نیوز)امریکی کانگریس رکن ٹام سوزی نے اپنے ویڈیو پیغام میں یوم پاکستان کے موقع پرتمام پاکستانیوں اور امریکہ میںمقیم پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی، انھوں نے کہاکہ آج کے اہم دن کے موقع پر میری بھرپور کوشش تھی کہ آپ سب لوگوں کے درمیان موجود ہوتا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا ہے جس پر میں آپ سب سے معذرت چاہتا ہوں ، انھوں نے اردو زبان میں اسلام علیکم اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا ۔