لاہور:
سابق وزیراعظم و ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف کو میڈیکل چیک اپ کیلیے ساتویں بار شریف میڈیکل کمپلیکس لایا گیا جہاں ان کے ذاتی معالج سمیت طبی ماہرین نے ان کا معائنہ کیا۔
نوازشریف کی طبیعت ناساز ہونے پر انھیں چھ ہفتوں کیلیے ضمانت پر رہا کیا گیا تاہم رہائی کے بعد میاں نواز شریف شریف میڈیکل کمپلیکس میں آج ساتویں بار چیک اپ کے لیے گئے جہاں میڈیکل بورڈ میں شامل نیفرولوجسٹ، کارڈیالو جسٹ اور نیورولوجسٹ ڈاکٹرز نے نوازشریف کی نجی اسپتال سے کروائی گئی ایم آر آئی، سٹی اسکین ، ای سی جی اور پتھالوجی رپورٹس کا جائزہ لیا۔