راولپنڈی میں 11 سالہ بچے کے ساتھ زبردستی کی کوشش کرنے والے مدرسے کے معلم کو گرفتار کرلیا گیا۔
بچے کے والد نے اپنے بیان میں کہا کہ 11 سالہ بیٹا ایک سال سے مدرسے میں ناظرہ و حفظ کی تعلیم حاصل کر رہا ہے جب کہ مدرسے کے معلم ناصر نے بچے کو فون کر کے مدرسہ بلایا اور زبردستی کی کوشش کی۔
والد کی درخواست پر تھانہ گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کے ساتھ زبردستی کی کوشش کرنے والے مدرسے کے معلم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او گوجرخان کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل کروایا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کا کہنا ہے کہ تعلیم کی آڑ میں بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔