امریکا میں شادی کی تقریب ہلاکت خیز بن گئی، کورونا سے 7 افراد ہلاک اور 170 متاثر

0
171

واشنگٹن:

امریکا کے ایک دیہات میں شادی کی تقریب میں کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں جس کے باعث محض دس دن بعد 170 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وبائی امراض سے متعلق امریکی ادارے سی ڈی سی کی ٹیم نے ملی نوکیٹ کے دیہات کا دورہ کیا تو ہول ناک انکشافات ہوئے۔ 4 ہزار آبادی والے اس دیہات میں 172 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور 7 افراد ہلاک ہوئے۔

اسی طرح دیہات کی قریبی جیل میں 80 قیدیوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس جیل کے ایک محافظ نے اسی شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی اور وہ خود بھی کورونا کا شکار ہوگیا تھا۔

 

اسی طرح ایک نرسنگ ہوم کے ملازمین میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جہاں ایک ایسی نرس کام کرتی ہیں جو شادی کی اُس تقریب میں بھی شریک تھیں۔ سی ڈی سی نے مختصر آبادی والے دیہات کے 170 افراد میں کورونا کی تصدیق اور 7 افراد کی ہلاکت کی وجہ شادی کی تقریب کو قرار دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here