شادی ہالز میں تقریبات 2 گھنٹے کرنے کا فیصلہ، 300 سے زائد مہمانوں پر پابندی

0
97

اسلام آباد:

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز میں تقریبات کا دورانہ صرف 2 گھنٹے ہوگا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی) نے شادی ہالز کےلیے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں، جن کے تحت شادی ہالز میں تقریبات کا دورانہ صرف 2 گھنٹے اور تقریبات کا وقت رات 10 بجے تک ہوگا، جب کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانوں کے ساتھ ہالزسیل کیے جائیں گے۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ  ان ڈور تقریبات کے لیے 300 سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہوگی، جب کہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شرکت کرسکیں گے۔

 

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث دنیا بھر میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی ہے، کیوں کہ عوامی اجتماعات کورونا وائرس کے پھیلاوَ کا سبب بنتے ہیں،  عوامی اجتماعات کے انعقاد سے متعلق مشاورت جاری ہے جس کی روشنی میں فیصلے کیے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here