امن کا نوبل انعام، اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے نام

0
85

نوبل انعام برائے امن 2020 کا اعزاز اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے نام رہا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے ’’ورلڈ فوڈ پروگرام‘‘ کو جنگ زدہ علاقوں میں بھوک مٹانے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر نوبل انعام برائے امن سے نوازا گیا ہے جس کا  فیصلہ ناروے کی نوبیل کمیٹی نے کیا۔

ناروے کی نوبیل کمیٹی کی چیئرپرسن بیریٹ ریس اینڈرسن نے اوسلو کے نوبل انسٹی ٹیوٹ میں 2020 کے نوبل انعام برائے امن کا اعلان کیا جہاں کورونا وبا کے باعث حاضرین کی تعداد کو نہایت محدود رکھا گیا تھا۔

 

 

ریئس اینڈرسن نے کہا کہ ڈبلیو ایف پی نے دنیا کی توجہ ان لاکھوں لوگوں کی جانب مرکوز کرائی جو بھوک کے خطرے سے دوچار ہیں یا ابھی بھوک و افلاس سے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں جسے جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

نوبل کمیٹی کی چیئرپرسن نے مزید کہا کہ خوراک انسان کی بنیادی ضرورت ہے، دنیا بھر میں کئی بچے بھوک کا شکار ہیں۔ جنگ زدہ علاقوں میں حالت مزید خراب ہے ایسی صورت حال میں اقوام متحدہ کے اس ادارے نے بنیادی انسانی حقوق کے لیے بے مثال کام کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here