امریکا نے ایران کے تمام مالیاتی شعبوں کو بلیک لسٹ کردیا

0
98

واشنگٹن:

امریکا نے ایران کے تمام مالیاتی شعبوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے جس سے مشکلات کی شکار ایران کی معیشت کو مزید دھچکا پہنچنے کا قوی امکان ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پہلے سے کڑی اقتصادی پابندیوں سے لڑکھڑاتی ایرانی معیشت کو مزید مشکلات سے دوچار کرتے ہوئے ایران کے 18 بینکوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے جو اب تک امریکی پابندیوں سے محفوظ تھے۔

امریکا کی جانب سے ایران کے بینکوں اور مالیاتی ادروں کو صرف بلیک لسٹ ہی نہیں کیا گیا بلکہ ان کے ساتھ کام جاری رکھنے والے غیر ملکی اور غیر ایرانی مالیاتی اداروں پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

 

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کیا کہا گیا ہے کہ یہ اقدام امریکی ڈالر تک ایران کی غیر قانونی رسائی کو روکنے کے لیے ہے، ایران کیخلاف پابندیوں کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایران اپنا جوہری پروگرام بند کرکے دہشت گردی کی سرگرمیوں کی حمایت بند نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ امریکا نے عالمی جوہری معاہدے سے دستبردادی کے بعد سے ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں اور رواں برس دونوں کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here