کورونا میں مبتلا صدر ٹرمپ کا انتخابی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

0
78

واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد محض تین دن اسپتال میں رہے اور اب قرنطینہ میں مقررہ دن پورے کرنے کے بجائے انتخابی مہم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ایک ریلی سے آن لائن خطاب کریں گے جب کہ اُن کے معالجین نے کہا ہے کہ وہ کل سے اپنی انتخابی مہم معمول کے مطابق دوبارہ سے شروع کریں گے۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے قرنطینہ میں 14 سے 20 تک دن رہنے کے بجائے انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کے فیصلے پر اپوزیشن جماعت نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عوام کو منفی پیغام جائے گا اور وہ بھی کورونا ایس او پیز کو غیر ضروری سمجھتے ہوئے اس پر عمل نہیں کریں گے۔

 

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے حیران کن طور پر مخالف صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے ساتھ ورچوئل مباحثے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر کے پیچھے چھپ کر کوئی مباحثہ نہیں ہوسکتا، وہ جب چاہیں آپ کی لائن کاٹ سکتے ہیں۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں جب صدر ٹرمپ نے کورونا ایس او پیز کو غیر سنجیدہ لیا ہو، وہ ابتدا سے ہی کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے اور کورونا کے علاج کے حوالے سے غیر محتاط بیان دینے کی وجہ سے تنقید کا شکار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بيماريوں کی روک تھام سے متعلق امريکی ادارہ کورونا میں مبتلا افراد کو 20 دن قرنطينہ ميں رہنے کی ہدایت ديتا ہے تاہم صدر ٹرمپ ميں صرف تين دن اسپتال ميں زير علاج رہنے کے بعد پھر سے انتخابی مہم کے لیے تیاریاں کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here