”خضر نو کی تلاش“

0
174
شبیر گُل

شبیر گُل

ملک میں مہنگائی، کرپشن اور بلوں کی بھر مار نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ وفاقی اور صوبائی اداروں پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہو تو اداروں کے سربراہ منہ زور ہو جایا کرتے ہیں۔ اور ادارے کمزور ہو جاتے ہیں۔ جب ملک میں انصاف نہ ہو تو عوام مایوس نظر آتے ہیں۔ ملک کو ایک ایسے سربراہ کی ضرورت ہے جو خوف خدا رکھتا ہو۔ تبدیلی کے نام پر قوم کو ہر ایک بے بیووقوف بنایا۔ ہر حکومت میں وہی پ±رانے کرپٹ مہرے عوامی ام±نگوں کا خون کرتے آرہے ہیں۔ ایف آئی اے ہو یا آئی بی، نیب ہو یا پولیس، سیاسی بھرتیوں نے انفراسٹرکچر تباہ کردیا ہے۔ مستقبل کی پلاننگ سے عاری چھچھورے لوگ ملکی معیشت اور نظام حکومت چلاتے آئے ہیں۔ جس نے اقتصادی طور پر مفلوج کردیا ہے۔ جرنیل لوٹ مار کر رہے ہیں ججز چوروں اور ڈاکوو¿ں کو ریلیف دیکر ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔ مہنگائی نے غریب عوام کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔
روزمرہ اشیاءکی قیمتیں غریب عوام میں پہنچ سے دور ہیں۔ غریب پر ٹیکسوں اور بلوں کا بوجھ لاد دیا گیا ہے۔ امیر ٹیکس نہیں دیتا۔ جس کا بوجھ غریب عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ پی ٹی آئی ترقی کے دعوئے ، جھوٹے نعرے ہی ثابت ہوئے۔ کرپشن کی انتہا ہے۔ موجودہ کرپشن کو بھی گزشتہ حکمرانوں پر ڈال دیا گیا ہے۔ اپوزیشن میں چوروں کی اکثریت ہے۔ ویسے ہی پی ٹی آئی نے بھی سارے چور اکٹھے کر لیے ہیں۔ جیالے، پٹواری اور یوتھیے ایک ہی مائینڈ سیٹ کے مالک ہیں۔ پارٹی رہنماو¿ں سے محبت میں اندھے پارٹی ورکرز کو نہ مہنگائی سے ، نہ امن و امان اور نہ ہی انصاف سے غرض ہے۔ اندھے، گونگے اور بہرے جب پارٹیوں کے ترجمان ہوں تو ملک کی ترقی ر±ک جایا کرتی ہے۔ ملک میں چینی، گندم ، پانی اور بجلی مافیا بے قابو ہو چکا ہے۔ سرکاری زمینوں پر بغیر پلاننگ کے دھڑ ادھڑ کالونیاں بنائی جارہی ہیں۔ لینڈ مافیا کا ڈان ملک ریاض دندناتا پھر رہا ہے۔ نواز شریف مال کر لنڈن جا بیٹھے ہیں۔ گزشتہ کئی سالوں سے ملک کے خلاف پراپگنڈہ کیا جارہا ہے۔ عوام کا حال ا±س فوجی جیسا ہے جو جنگ کے محاز سے ایک فوجی نے اپنے ہمسائے کو فون کیا اور اپنے گھر کے حالات پوچہے۔ ہمسایہ بولا: باقی سب خیریت ہے، بس آپ کا کتا مرگیا ہے۔ فوجی: میرا کتا مرگیا ہے مگر کیسے؟ہمسایہ: وہ آپ کے مرے ہوئے گھوڑے کا گوشت کھا کر کیسے زندہ رہ سکتا تھا۔ فوجی: تو میرا گھوڑا بھی مرگیا؟ہمسایہ: بھوک سے مرگیا جناب بھوک سے۔ فوجی: مگر میں نے تو چند دن پہلے پیسے بھجوائے تھے؟ہمسایہ: وہ تو آپ کی والدہ کے کفن پر لگ گئے۔ فوجی: تو کیا میری والدہ کا بھی انتقال ہوگیا ہے؟ ہمسایہ: جی ہاں وہ دو ماہ کے پوتے کا غم کیسے برداشت کرتیں۔ فوجی: اوہ خدایا! تو کیا میرا بچہ بھی مرگیا ہے؟ہمسایہ: جی ہاں، ماں کے بغیر بھلا بچہ کیسے زندہ رہتا۔ فوجی: تو میری بیوی بھی چل بسی؟ ہمسایہ: جناب گھر کی چھت گری تھی وہ کیسے بچتی۔ “باقی سب خیریت ہے بس یہی پی ٹی آئی حکومت کا حال ہے۔ ہم سال میں ایک تقریر کھڑکا کے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کرتے آرہے ہیں۔ فوجی ڈکٹیٹروں،مسلم لیگیوں اور پی پی پی نے کئی کءباریاں لیں ملک وہی کھڑا ہے۔ عمران خان نے پی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے کا مذاق بنادیا ہے۔ چوروں کی بارات کے ساتھ ریاست مدینہ کا تصور۔ گندم، چینی اور الیکٹرک مافیا کے چور ریاست مدینہ بنانے نکلے ہیں۔
عوام نے ان سب چوروں کو بار بار آزمایا ہے۔ تبدیلی کو آخری ا±مید سمجھ کر ووٹ دیا۔ جس نے تمام ل±ٹیرے جمع کر لئے ، ملک لوٹنے والے چوروں کو ملک سے بھگا دیا۔ نیب اور ایف آئی کو سیاسی بنا کر احتساب کے نعرہ کو تماشا بنا دیا۔ عوام تبدیلی سے مایوس ہو چکے ہیں۔ خارجہ اور داخلہ کے محاذ پر ناکامیاں ہی ناکامیاں ہیں۔ بار بار ماضی کی لکیر پیٹی جا رہی ہے۔ لیکن ملک لوٹنے والوں کو سیف راستہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ نا ہی لوٹی ہوئی دولت واپس آئی اور نہ ہی بجلی اور گیس کے بلوں میں ریلیف ملا۔ بجلی کے بل جلانے والے عمران خان صاحب دھرنوں میں کی گئی تمام باتیں بھول چکے ہیں۔ ان کے طبلچی ٹی وی پروگراموں میں بیٹھ کر ریاست مدینہ کا تمسخر ا±ڑاتے ہیں۔ شرم و حیا سے عاری مراسی نما اینکرز عمران کی قابلیت کے ڈھنڈورے پیٹ رہے ہیں۔ لیکن مہنگائی کی چکی میں پسنے والی عوام کاکوئی پرسان حال نہیں۔ پاکستان کی بقاءاورمستقبل صرف جماعت اسلامی ہے۔ جو باکردار،باصلاحیت نظریاتی اور اخلاقی اقدار کی امین ہے۔ کرپٹ سیاسی کلچر نے بحیثیت قوم ہمیں ذہنی طور پر مفلوج کردیا ہے۔ ہم اپنی فیوچر جنریشن کی پروا کئے بغیر لکیر کے فقیر بنے بیٹھے ہیں۔ ملک سے باہر بھی ہماری اخلاقی حالت پتلی ہے۔
آج یمنی کمﺅنٹی کی لیڈر شپ سے میٹنگ تھی۔ یمنی کمﺅنٹی کی لیڈر شپ اپنے بچوں کی تربیت اور یمنی بچیوں کے گھر چھوڑے کے درجنوں واقعات کے بعد لیڈر شپ سر جوڑ کر بیٹھی۔ سکولوں اور کالجز میں بچوں اور بچیوں کی مذہب اور کلچر سے دوری نے والدین اور لیڈر شپ کو پریشان کر دیا ہے۔ گزشتہ مہینوں میں بچیوں کے غائب ہونے کے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔ والد ہونے کی حیثیت سے سوچ رہا تھا کہ ہماری کمﺅنٹی لیڈر شپ نے آج تک اپنی فیوچر جنریش کےلئے نہ کوئی پلاننگ کی ہے اور نہ ہی کبھی بچوں کے ساتھ ورکشاپس کاانعقاد کیاہے۔ جہاں بچوں اور بچیوں کی اخلاقی تربیت کے لئے سیمنار منعقد کئے جاسکیں۔
پاکستانی کمﺅنٹی میں آئے روز بچوں کے ہاتھوں باپ کے قتل اور بچیوں کے گھروں سے بھاگنے کے واقعات ہوتے ہیں۔ لیکن کبھی کسی آرگنائزیشن یا سینٹر نے آگے بڑھ کر بچوں اور ماں باپ کے درمیان communications Gabe کے تدارک کا پروگرام نہیں کیا ہے۔ والدین کی تربیت کا بھی کوئی میکینیزم نہیں۔ کہ بچوں اور بچیوں کے ساتھ کیسے ڈیل کرنا ہے۔
یہ بہت بڑا المیہ ہے۔ گزشتہ ھفتے فیملی کونسلنگ کے سلسلہ میں ایک سسٹر کی ہیلپ کےلئے اکنا ہیلپ لائن سے مجھے سسٹر کی داد رسی کی ہدایت ہوئی۔ ایک امام سسٹر سے نکاح کرکے تیس ہزار ڈالر، جیولری اور گھر کا فرنیچر گیانا پہنچا کر روپوش ہوگئے۔ لیکن گیانا کمیونٹی کی لیڈرشپ مفتی رفیق بخش اور امام شبیر نے دھوکہ دینے والے امام کو گیانا سے ڈھونڈ نکالا۔ ہماری کمﺅنٹی میں کئی لوگ بچوں کو بے یارو مددگار چھوڑ جاتے ہیں۔ فراڈ کرکے بھاگ جاتے ہیں۔ لیکن ہمارا کوئی ایسا نیٹ ورک نہیں کہ ہم ایکدوسرے کی مدد کرسکیں۔ ٹوہ لگانے، بلیک میلنگ کرنے اور دوسروں کو نقصان پہنچانے میں ہماری مہارت ہے۔ مظلوم اور مجبور کے لئے کوئی ایسی ہیلپ لائن نہیں جہاں کسی کی مدد کی جاسکے۔ ہم تصویری مجاہدین ہیں پالیٹیشنز سے تصویروں کے لئے ڈالرز ل±ٹا دینگے لیکن ضرورت مندوں کی مدد کم خوش نصیبوں کے حصے میں آتی ہے۔ اللہ بارک ہماری اندر اتحاد ، اتفاق اور محبت پیدا فرمائے (آمین)
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here