مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر بھی کورونا کا شکار

0
111

لاہور:

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، جس کے  بعد کیپٹن صفدر لاہور پہنچ گئے اور انہوں نے خود کو جاتی امرا میں قرنطینہ کرلیا۔

دوسری جانب کیپٹن (ر) صفدر کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کی اہلیہ اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نے بھی احتیاطاً اپنا کورونا ٹیسٹ کرالیا ہے، تاہم خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ موصول نہیں ہوا۔  کیپٹن (ر) صفدر گلگت بلتستان الیکشن مہم میں مریم نواز کے ہمراہ تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور گلگت بلتستان میں الیکشن مہم میں مصروف قمر زمان کائرہ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد قمرزمان کائرہ نے خود کو اسلام آباد میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here