مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزنے 2 کشمیریوں کوشہید کردیا

0
186

سری نگر:

ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسزنے سرچ آپریشن کی آڑمیں مزید 2 کشمیریوں کوشہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسزنے ایک بارپھرجارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کی آڑمیں مزید دوکشمیریوں کوشہید کردیا۔ شہید ہونے والے ایک کشمیری کی شناخت زاہد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔  بھارتی سینیئرپولیس افسر کا دعوی ہے کہ شہید ہونے والا کشمیری عسکریت پسند تھا جو آپریشن کے دوران جاں بحق ہوگیا۔

شہادت کے بعد ضلع بھرمیں موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی جب کہ کشمیریوں اوربھارتی فورسزکے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ بھارتی فورسزکی جانب سے مظاہرین پرآنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔ دوسری جانب ضلع شوپیاں، پلوامہ، بانڈی پورہ میں بھی قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here