سیلفی لیتے ہوئے روسی لڑکی دسویں منزل سے گر کر ہلاک

0
484

لتھوینیا:

پرخطر جگہوں پر سیلفی لینے کی شوقین لڑکی بلڈنگ کی دسویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی جو رات کی سیاہی کو سیلفی کےپس منظر میں شامل کرنا چاہتی تھی۔

19 سالہ وکٹوریہ گرنکیوِچ لتھوینیا میں زیرِ تعلیم تھی اور اپنی موت سے قبل ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔ اس کے دوستوں نے بتایا کہ وہ لتھیونیا کے اہم شہر وِلنیئس کی سیلفی اس طرح لینا چاہتی تھی کہ شہر سیاہ رات کے پس منظر میں نظر آئے اور آگے اس کی چہرہ دکھائی دے۔

 

لڑکی کی ایک دوست نے بتایا کہ پہلے اس نے ایک اسٹول رکھا اور اس پر چڑھ کر دسویں منزل کی بالکونی کی فولادی ریلنگ کی دوسری جانب کھڑی ہوئی اور سیلفی لینے ہی لگی تھی کہ وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور قریباً 90 فٹ کی بلندی سے نیچے آگری۔

پولیس ایمبولینس سمیت وقت پر پہنچ گئی اور ڈیڑھ گھنٹے تک لڑکی کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی جو کامیاب نہ ہوسکی اور لڑکی ہلاک ہوگئی۔ وکٹوریا سیکنڈ ایئر کی طالبہ تھی جس کی المناک وفات پر اس جامعہ، یونیورسٹی آف ولنیئس نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here