امریکا کی ایران کو مذاکرات کی پیشکش، ایران کا انکار

0
323

واشنگٹن / تہران:

امریکی صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی تازہ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نیا بیان دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کیلیے تیار ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کوئی قدم بڑھائے گا تو امریکا کی طرف سے مثبت جواب دیا جائے گا، ٹرمپ نے کہا کہ تجارتی جنگ سے امریکا مضبوط ہوا ہے اور وہ آئندہ برس انتخابات میں ووٹروں کو احساس دلائیں گے کہ ٹریڈ وار سے امریکی معیشت مستحکم ہوئی۔

ریاست پنسلوانیا میں اپنی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تجارتی جنگ امریکا کے مفاد میں لڑی گئی جس سے ملکی صنعت ترقی کرے گی۔

 

دوسری طرف ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کو پہلے ہی امریکا کی اقتصادی جنگ کا سامنا ہے۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق موجودہ حالات مذاکرات کیلیے سازگار نہیں ہیں اور ایرانی مزاحمت ہی واحد سہارا رہ گیا ہے، روحانی نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ایران کو ایک مرتبہ پھر 1980 کی عراقی جنگ کے حالات کا سامنا ہے اور حکومتی اختیارات میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے، امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here