شاہد آفریدی نے بیٹی کی صحت کی خاطر ’لنکن پریمیئر لیگ‘ ادھوری چھوڑی

0
106

کراچی:

بوم بوم آفریدی بیٹی کی صحت کی وجہ سے لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس آئے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی جو آج کل ’لنکن پریمیئر لیگ‘ (ایل پی ایل) کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں وہ گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں جو اپنے پہلے ہی میچ میں نصف سنچری بناکر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کرچکے تھے تاہم دو روز قبل اچانک انہوں نے ایک ٹوئٹ کرکے لنکن پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آنے کا اعلان کیا۔

شاہد آفریدی کی وطن واپسی کی ٹوئٹ نے ان کے مداحوں کو مایوس کردیا جو لنکن پریمیئر لیگ میں آفریدی سے مزید اچھی کارکردگی کی آس لگائے بیٹھے تھے تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ آفریدی نے اپنی بیٹی کی صحت کی وجہ سے ایل پی ایل ادھوری چھوڑ کر واطن واپسی کی راہ لی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شاہد آفریدی لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر پاکستان واپس روانہ

سوشل میڈیا پر گردش کردہ تصویر کے مطابق شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس موقع پر آفریدی بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں تاہم اس حوالے سے خود آفریدی یا ان کے خاندان نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

لنکن پریمیئر لیگ کے آفیشل ٹوئٹر پیج سے جاری کردہ تصویر کے ساتھ یہ لکھا گیا کیا آپ آفریدی کی فوری وطن واپسی کی وجہ جانتے ہیں؟ وہ اپنی بیٹی کی وجہ سے ایل پی ایل چھوڑ کر پاکستان واپس گئے جو اس وقت اسپتال میں زیرعلاج ہے اور ہم اس کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے شاہد آفریدی پہلے ہی اپنی ٹوئٹ میں عندیہ دے چکے ہیں کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی وہ واپس اپنی ٹیم کو جوائن کریں گے تاہم لنکن پریمیئر لیگ واپس جوائن کرنے کے لیے شاہد آفریدی کو نہ صرف کورونا ٹیسٹ کروانا پڑے گا بلکہ خود کو کورنٹائن بھی کرنا پڑے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here