سیریز گنوانے کے باوجود شائقین کی دلچسپی برقرار

0
104

لاہور:

قومی ٹیم کے سیریز گنوانے کے باوجود شائقین کی تیسرے میچ میں دلچسپی برقرار رہی جب کہ دیگر شہروں سے بھی بڑی تعداد میں تماشائیوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دونوں میچز میں شکست کے بعد خدشہ تھا کہ شائد شائقین کرکٹ پاکستان ٹیم سے روٹھ کر اسٹیڈیم کا رخ نہ کریں لیکن ایسا نہیں ہوا، سہ پہر3بجے شٹل سروس چلنے کے بعد وقفے وقفے سے تماشائیوں کی آمد شروع ہوئی اور بتدریج تعداد میں اضافہ ہوتا گیا۔

لبرٹی چوک کے ساتھ فیروز پور روڈ پر بھی سیکڑوں کی تعداد میں لوگ قطاروں میں کھڑے نظر آئے، ان میں سے زیادہ پریشانی کا سامنا ان کو کرنا پڑا جو اپنے ساتھ موبائل فون پاور پیک، کیمرے، سگریٹ، لائٹر اور کھانے پینے کا سامان لے کر آئے تھے۔

 

پولیس اہلکاروں نے ان کو ممنوعہ اشیاء کہیں اور رکھ کر آنے کا کہا، کئی اپنی اشیا کو قریبی جھاڑیوں میں چھپانے کی ناکام کوشش کرتے نظر آئے۔

اس موقع پر شائقین کا کہنا تھا کہ ابتدائی دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی،اس پر مایوسی ضرور ہوئی لیکن آئی لینڈرز کا آنا خوش آئند ہے، ہمیں اس بات کی بڑی خوشی ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر تیز ہوگیا،امید ہے کہ گرین شرٹس غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے اچھی تیاری کریں گے،میدان کے اندر بھی شائقین کا جوش و خروش کم نہیں ہوا، نعرے بازی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here