پاکستان نے ناکام احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ڈراپ کر ہی دیا

0
635

لاہور:

سری لنکا سے ٹوئنٹی20 سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کیں۔

فاسٹ بولر محمد حسنین کے ساتھ مسلسل ناکام بیٹسمین عمراکمل اور احمد شہزادکوڈراپ کیا گیا، افتخار احمد، حارث سہیل اور عثمان شنواری کی ٹیم میں واپسی ہوئی، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سرفہرست ٹیم پاکستان کی آٹھویں نمبرکی سائیڈ سری لنکا سے ابتدائی دونوں میچز ہارنے پر شدید تنقید ہوتی رہی۔

نئے کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو2 سینئر پلیئرز احمد شہزاد اور عمراکمل کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ انتہائی مہنگا پڑا، دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتر کارکردگی پر ٹیم میں دوبارہ جگہ دی گئی تھی لیکن انھوں نے پھرکرکٹ شائقین کو مایوس کیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here