ٹی 20 سیریز: بابر اعظم اور فخر زمان کا بیٹ خاموش رہا

0
94

کراچی:

ٹی 20 سیریز کے 3 میچز میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے صرف ایک ہی ففٹی سامنے آئی جب کہ بابر اعظم اور فخرزمان کا بیٹ خاموش رہا۔

سری لنکا سے3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز میں پاکستان کی پرفارمنس سپر فلاپ ثابت ہوئی، کوئی بھی کھلاڑی غیرمعمولی کارکردگی پیش نہ کرسکا، 3 میچز میں واحد ففٹی حارث سہیل نے بنائی، آخری میچ میں ملنے والے موقع سے فائدہ اٹھاکر انھوں نے 52 رنز بنائے، بابر اعظم توقعات پر پورا نہیں اترسکے، انھوں نے 3 میچز میں 14.33 کی معمولی اوسط سے صرف 43 رنز اسکور کیے۔

سرفراز احمد چوتھے نمبر پر خاطر خواہ کارکردگی پیش نہیں کرپائے، البتہ ان کے 3 میچز میں 22.33 کی اوسط سے بنائے گئے 67 رنز دوسرے کھلاڑیوں سے زائد ثابت ہوئے، عماد وسیم نے 19 کی ایوریج سے 57 رنز اسکور کیے۔

 

افتخار احمد نے2 میچز موقع پاکر 42 رنز اتنی ہی اوسط سے اسکور کیے۔ سری لنکا سے ون ڈے سیریز میں بہتر پرفارم کرنے والے اوپنر فخر زمان کو پہلے میچ میں آرام دیا گیا، واپسی پر دوسرے میچ میں انھوں نے 6 رنز بنائے جبکہ تیسرے میں گولڈن ڈک کا شکار ہوئے، ٹیم میں واپس لوٹنے والے احمد شہزاد نے 2 میچز میں 8.50 کی اوسط سے 17 رنز بنائے جبکہ عمر اکمل نے 2 میچز میں ایک رن بنایا۔

بولنگ میں محمد عامر نے 3 میچز میں اتنی ہی وکٹیں 30.66 کی اوسط سے 92 رنز دے کر حاصل کیں، محمد حسنین نے 3 وکٹیں 2 میچز میں اڑائیں، عماد وسیم، وہاب ریاض اور شاداب خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here