کراچی:
ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں کسی ایک ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ مسلسل فتوحات کا ریکارڈ پاکستان کے نام ہوگیا۔
گذشتہ روز دوسرے ٹی 20 میں 8 وکٹ سے کامیابی پاکستان کی زمبابوے پر لگاتار 13 ویں فتح شمار ہوئی، اس سے قبل افغانستان نے آئرلینڈ کو مسلسل 12 مرتبہ زیر کیا تھا، بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان زمبابوے پر 8، 8 لگاتار فتوحات حاصل کرچکے ہیں۔