عدالت کا آرزوفاطمہ کے شوہر کیخلاف کم عمر بچی سے زیادتی کے تحت مقدمہ چلانے کا حکم

0
302

کراچی:

سٹی کورٹ میں کم عمری میں شادی کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے آرزو فاطمہ کے شوہر کے خلاف کم عمر بچی سے زیادتی کے تحت مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو آرزو فاطمہ کے مبینہ اغوا اور کم عمری میں شادی سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے آرزو فاطمہ کے مبینہ اغوا اور کم عمری میں شادی کے مقدمے میں پولیس چالان منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے آرزو فاطمہ کے شوہر علی اظہر کیخلاف سندھ میرج ایکٹ اور کم عمر بچی سے زیادتی کے تحت مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بھی حکم دیا کہ نکاح خواں اور جسٹس آف پیس کے خلاف سہولت کاری کا مقدمہ جب کہ نکاح کے گواہان، وکیل محمود حسین اور اسسٹنٹ جنید کے خلاف بھی سہولت کاری کی دفعات کے تحت ٹرائل کیا جائے۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ ملزم علی اظہر کے بھائی محسن علی کے خلاف شواہد چھپانے کا مقدمہ چلایا جائے، کم عمر بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ سیشن عدالت میں چل سکتا ہے، عدالت نے مقدمے کو مزید سماعت کے لئے ٹرائل کورٹ بھیج دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here