شلپا شیٹھی کے شوہر پر فحش فلموں کا گروہ چلانے کا الزام

0
111

ممبئی:

بھارتی اداکارہ نے شلپا شیٹھی کے شوہر پر فحش فلمیں بنانے کے لیے گروہ چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل ممبئی پولیس نے فحش فلمیں ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کے الزام میں ایک معروف اداکارہ سمیت دیگر مزید 9 افراد کو گرفتار کیا تھا، اسی سلسلے میں ایک اور بھارتی اداکارہ ساگریکا شونا نے مشہور بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پر فحش فلموں کا گروہ چلانے اور ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں اداکارہ نے کہا کہ فحش فلمز بنانے کے سلسلے میں جس شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے وہ مشہور بزنسمین راج کندرہ کا اسسٹنٹ ہے، فحش فلمز بنانے کے پیچھے شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرہ کا ہاتھ ہے لہذا انہیں بھی گرفتار کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here