الیکشن کمیشن ووٹ چوروں کو بے نقاب کرے، مریم نواز شریف

0
97

وزیر آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 22 کروڑ عوام کی نظریں الیکشن کمیشن پر ہیں، ووٹ چوروں کو بے نقاب کیا جائے۔

وزیر آباد میں کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ 20 پولنگ سٹیشنز نہیں، پورے حلقے کا دوبارہ انتخاب ہونا چاہیے۔ ڈسکہ میں الیکشن ہوگا تو پورے حلقے میں ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ پہلے بھی نواز شریف کا تھا، اب بھی رہے گا۔ دھاندلی نہ ہوتی تو ان کی ضمانتیں ضبط ہو جاتیں۔ ہر صوبے میں شکست دیکھ کر عمران خان نے ڈسکہ کی سیٹ پر ڈاکا ڈالا۔ پنجاب میں ڈاکا ڈالنا عمران خان کو مہنگا پڑ گیا، عوام نے رنگے ہاتھوں پکڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر الزام لگا کر باہر رکھنے کی کوشش کی گئی۔ ‘’فراڈ شیٹ’’ کو نواز شریف کے خلاف ثبوت لانے کا کہا گیا۔ عوام کے ٹیکس کے اربوں روپے ‘’فراڈ شیٹ’’ کو دیئے گئے۔ پاکستان میں تھوڑا انصاف ہوتا تو عدالت مقدمات جھوٹے قرار دیتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دھونس اور دھاندلی کے باوجود ووٹ کوعزت دو کی جنگ لڑی۔ مریم کے پاپا ووٹ چوروں کو رلائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here