عمران ہاشمی نے بالی وڈ انڈسٹری کو جعلی قرار دے دیا

0
134

ممبئی(شوبز ڈیسک)ایک انٹرویو کے دوران عمران ہاشمی نے بالی ووڈ کو جعلی قرار دینے کی وجہ بتاتے ہوئے اس بات سے اتفاق کیا کہ یہاں ہر کوئی سامنے تو آپ کی تعریف کرتا ہے لیکن پیٹھ پیچھے آپ کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتا ہے ۔عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی شخص کی ذاتی زندگی اس کے پیشے سے زیادہ اہم ہونی چاہئے ۔ انہوں نے فلموں میں کام کے علاوہ انڈسٹری کی چکاچوند سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوستوں اور گھر والوں کی وجہ سے الگ تھلگ رہتے ہیں،کام کے بعد انڈسٹری سے دور رہنے کی وجہ سے انہیں اپنی سنجیدگی کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here