فلم سازی کے میدان میں قسمت آزمانے والی بالی ووڈ اداکارائیں

0
89

ممبئی:

بالی ووڈ میں ایسی اداکارائیں بھی ہیں جنہوں نے محض اداکاری پر اکتفا نہیں کیا بلکہ انہوں نے پروڈکشن میں بھی  قسمت آزمائی۔

بالی ووڈ میں اداکارئیں اب صرف بہترین کردار کی ادائیگی میں مصروف نہیں بلکہ وہ اپنی قسمت پروڈکشن میں بھی آزما رہی ہیں اور ان میں سے کافی اداکارئیں کامیاب بھی ہیں۔

عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی وہ اداکارہ ہیں جو کردار کے معاملے پر کبھی ہار نہیں مانتیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنا پروڈکشن ہاؤس کھولا جس کے لیے وہ بہت پر امید ہیں اور مداحوں کو منفرد کہانیاں سنانے کی خواہشمند ہیں۔ اداکارہ کا پروڈکشن کے میدان میں پہلا پراجیکٹ ’ڈارلنگز‘ ہے جو وہ کنگ خان اوران کی اہلیہ گوری خان کے ساتھ کو پروڈیوز کررہی ہیں۔

 

انوشکا شرما

اداکارہ نے اپنے بھائی کے ہمراہ 2014 میں پروڈکشن ہاؤس کھولا۔ اداکارہ کی ہمیشہ یہ ہی خواہش ہے کہ وہ اچھی فلمیں پروڈیوس کریں۔ اداکارہ اب تک ’پری، این ایچ 10 ، پھلواری‘ سمیت اور بھی فلمیں پروڈیوس کرچکی ہیں۔

پریانکا چوپڑا

پریانکا بالی ووڈ میں خاصی مشہور اداکارہ ہیں۔ اداکارہ کا پروڈکشن میں آنے کا ایک مقصد تھا، ان کے مطابق اداکاروں کو کبھی کبھی اپنی اصل کہانیاں مداحوں کو بتانے کا موقع نہیں ملتا۔ لیکن وہ اپنی پروڈکشن کے ذریعے ایسا کرسکتی ہیں۔

دپیکا پڈوکون

بالی ووڈ میں اداکاری کرتے ہوئے دس سال گزارنے کے بعد اداکارہ نے پروڈکشن کا بھی آغازکیا، اداکارہ نے سب سے پہلی فلم 2019 میں ’چھپک‘ پروڈیوس کی، اس کے علاوہ اداکارہ نے فلم ’83‘ بھی پوڈیوس کی۔

ٹوئنکل کھنہ

اداکارہ اورمصنف ہونے کے ساتھ ساتھ ٹوئنکل کھنہ ایک پروڈیوسربھی ہیں۔ اداکارہ نے ’پیڈ مین‘ کو پروڈیوس کیا جس میں اکشے کمار، سونم کپوربھی شامل تھیں جب کہ فلم بھی بلاک بسٹرثابت ہوئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here