پی ایس ایل؛ شیڈول آئی پی ایل وانگلش ٹی 20 سے متصادم

0
128

لاہور:

پی ایس ایل کا مجوزہ شیڈول آئی پی ایل اور ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ سے متصادم ہے۔

اتوار کے روز جاری کردہ شیڈول کے مطابق آئی پی ایل کا آغاز 9 اپریل کو ہوگا،مقابلے 6 وینیوز پر جاری رہیں گے،فائنل30 مئی کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا،دوسری جانب ملتوی ہونے والی پی ایس ایل 6کو مکمل کرنے کیلیے ممکنہ پہلی ونڈو بھی مئی میں ہی نظر آ رہی ہے۔

قومی ٹیم کی زمبابوے سے18 مئی کو وطن واپسی کے بعد باقی میچز کرانے پر غور ہو رہا ہے،یوں پی ایس ایل کے مقابلے اس وقت شروع ہونگے جب آئی پی ایل عروج پر ہوگی، اس صورتحال میں انٹرنیشنل کرکٹ کے چند بڑے نام پاکستانی فرنچائزز کو دستیاب نہیں ہونگے۔

پی سی بی اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی سہولت کے مطابق لیگ کا شیڈول ترتیب دینے کا ارادہ ظاہر کر چکا،حکام کا خیال ہے کہ پاکستانی لیگ کھیلنے والے کئی کرکٹرز بھارتی ایونٹکا حصہ نہیں بنتے، اس لیے زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کا شیڈول بھی پی ایس ایل سے متصادم ہونے پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ایونٹ 9جون سے شروع ہوگا، قرنطینہ کی شرط پوری کرنے کیلیے ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کو پہلے رپورٹ کرنا ہوگی۔

پی ایس ایل سے قبل بھی 10روزہ قرنطینہ کی تجویز ہے، پاکستانی لیگ میں شرکت کرنیوالے کرکٹرز بروقت انگلینڈ واپس نہیں پہنچ پائیں گے۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے متبادل پلان کے طور پر ستمبر اور نومبر کی ونڈوز بھی نظر میں رکھی ہیں، اس حوالے سے مزید پیش رفت رواں ہفتے اجلاس میں ہونیکا امکان ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here