ملک میں کورونا سے مزید 53 افراد جاں بحق

0
428

اسلام آباد:

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 53 افراد جاں بحق ہوگئے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں ایک روزمیں 2 ہزار258 افراد میں کورونا کی تشخیص جب کہ 53 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کیسزکی تعداد 5 لاکھ 97 ہزار497 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث 13 ہزار377 اموات ہوئیں، جب کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 66 ہزار 492 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 42 ہزار164 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 2 لاکھ 60 ہزار 406، پنجاب ایک لاکھ 80 ہزار 944 کیسز، خیبرپختونخوا 74 ہزار722، بلوچستان میں 19 ہزار 157، اسلام آباد 46 ہزار 579، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 ، آزاد کشمیرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 730 ہوگئی۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here