سندھ حکومت کا قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی کمی کا اعلان

0
476

کراچی:

سندھ حکومت نے عید الاضحی اور جشن آزادی 14 اگست کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت نے اس حوالے سے یکم اگست کو نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحی اور اور جشن آزادی 14 اگست کے موقع پر سندھ بھر کی جیلوں میں قید افراد کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی جا رہی ہے، وزیراعلی سندھ نے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سندھ بھر کی جیلوں میں قید افراد کو بھی عید الاضحی اور جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت کے مطابق اس فیصلے کی روشنی میں معمولی جرائم میں ملوث افراد کی سزا میں 90 روز کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد سندھ بھر کی 24 جیلوں میں قید 7 افراد رہا ہوئے اور 762 افراد کو فائدہ پہنچا۔

 

واضح رہے کہ اس رعایت کا اطلاق ملک دشمنی، غداری، قتل، دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد پر نہیں ہوگا صرف معمولی جرائم میں ملوث قیدی ہی اس رعایت کا فائدہ اٹھاسکیں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here