مریم کو پاسپورٹ مل گیا!!!

0
122
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن! پاکستان ایک ایسے سیاسی جنجال پورے میں پھنسا ہوا کہ ال آمان ال حفیظ صبح ہوتی ہے ایک نیا ہنگامہ کھڑا ہوتا ہے ایک جانب عمران خان صاحب کے بڑے بڑے جلسہ تو دوسری طرف ن لیگ اپنے دس جگنوئوں کی روشنی میں سیاست کو جگمگانے کی کوشش میں نظر آتے ہیں ،ملک کا بیشتر حصہ سیلاب کی نظر ہو چکا ہے بھوک، ننگ، بیماری ایسے لا وارثوں کے سروں پر ناچ رہی ہے جیسے کسی آسیب زدہ گھر پر چڑیلیں ناچ رہی ہوں ،بچے ماں کی گودوں میں بلک بلک کر مر رہے ہیں لیکن جشن اس بات کا منایا جا رہا ہے کی نواز شریف کی صاحبزادی مریم صفدر کو پاسپورٹ مل گیا ہے ،دوسری طرف سائفر کی کہانی ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، پوری دنیا جانتی ہے کہ انکل سام نے خان صاحب کی حکومت ختم کی اور مریم جی آپ لوگوں کو براجمان کر دیا کہ اس کو چور ڈاکو اور خائین لوگ پسند ہیں ۔
قارئین وطن! مریم جی جن کو بے نظیر بنانے کی مشین میں ڈھلا جا رہا ہے اور وہ بھی کرپٹوں کی سرپرستی میں کل شام اپنے من پسند ٹی وی رپوٹروں کے روبرو کھڑے ہو کر فرما رہی تھی کہ رانا صاحب میرا خیال ہے ماڈل ٹاون کے چودہ مقتولوں کے قاتل کو کہ رہی تھی کہ مجھ کو سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ نظام کیسے چل رہا ہے – جی مریم آپ ٹھیک کہتی ہیں کہ واقعی یہ نظام ریاست کیسے چل رہا ہے واہ سنگ و خشت مقید اور سگ آزاد منی لانڈرر قومی خزانہ لوٹنے والے بشمول آپ اور شوہر نامدار صفدر میاں والد گرامی میاں نواز شریف اور برادران جنہیں سالوں سال کی قید ہونی چاہئے تھی وہ حکومت کر رہے ہیں اور جن کو حکومت کرنی تھی وہ جعلی اور جھوٹے مقدموں میں الجھائے جا رہے ہیں – یقینا آپ لوگوں کی اور گروہ کی انکل سام کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے اور ہمارے قیمتی اثاثوں کی خرید و فروخت اور بھارتی بالا دستی ہم پر مسلط کرنے کی ساری ذمہ داری آپ لوگوں کو سونپی گئی ہے کہ جن کے امیج آپ کے دوکاندار مزاج اور زرداری کی بلیک مارکیٹنگ ایکسپرٹیز سے بہتر کون یہ کام انجام دے سکتا ہے خیر دیکھتے ہیں سازشی جیتیں ہیں یا کروڑ عوام –
قارئین وطن! آج کل میر سپاہ انکل سام کو سلوٹ مارنے آئے ہیں جتنے منہ اتنی باتیں ہو رہی ہیں کوئی کہتا ہے کہ جناب سے ایکسٹینشن کی منظوری ، کوئی کہتا ہے کہ نئے میر سپاہ کی منظوری ، کوئی کہتا ہے کہ رجیم چینج کا معاوزہ کیا سچ ہے کیا جھوٹ لیکن یہ تو سچ ہے کہ انکل سام کے دربار میں حاضری خواہ انکل سام آپ کتنی مشکلوں کا شکار ہو بقول مریم جی چار نمبر گیٹ کی نئی پروڈکشن اس کو سمجھ نہیں آرہی کہ یہ نظام کیسے چل رہا ہے محترمہ جتنی امیج بلڈنگ کی محنت آپ پر کی جارہی ہے آپ کے گنگ والد محترم پر نہیں کی گئی کہ انکل سام جانتا تھا کہ جتنی مرضی محنت کر لو اس موٹی کھال نے کھانے پینے اور لوٹنے کہ سوا کچھ نہیں کرنا آخرِ دن یہ ہمارے قابو میں رہے گا لیکن آپ کے معاملہ میں وہ ڈبل مائینڈ ہیں کہ یہ تو ایک ساڑھی کے پیچھے بھارت کی گود میں بیٹھ سکتی ہے – اللہ جانے کتنی بربادی لکھ رکھی ہے کاتب تقدیر نے کہ دوسری طرف بلو رانی کو تیار کیا جارہا ہے کمال فیکٹری ہے جہاں فوج جوان پیدا کرنے کے ہمارے نام نہاد رہنما پیدا کرتی ہے واہ جی واہ زندہ باد پاک فوج ، قارئین وطن ! آئیں سب مل کر اللہ پاک کے حضور گڑ گرائیں کے کہ ہماری خطائوں کو بخش دے اور قوم کو ایک حقیقی انقلاب کی طاقت عطا فرما، آمین!
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here