کس سے منصفی چاہیں!!!

0
174
عامر بیگ

بھائی کہتا ہے نہ ہی مجھے اس بات سے انکار ہے کہ لندن میں جو پراپرٹیز ہیں وہ میری نہیں ہیں ،میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ الحمداللہ پاک لین (ایون فیلڈ) اپارٹمنٹ جو ہیں وہ ہمارے ہیں میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ ان کو کمپنی نیسکول لمیٹڈ اور نیلسن لمیٹڈ اون کرتی ہیں اور میں آپکو یہ بھی عرض کرتا ہوں کہ ان کا بنیفشل اورنر جو ہے وہ یہ خادم ہے اور وہ ایک ٹرسٹ کے تحت ہیں اور انکو ہولڈ کر رہی ہیں اس وقت وہ مریم نواز شریف جو میری ہمشیرہ ہیں ان پر پاکستانی قانون لاگو ہی نہیں ہوتا کہ موصوف برٹش سیٹیزن ہیں اسلام آباد کی عدالت عالیہ کہتی ہے کہ مریم نواز پبلک آفس ہولڈر نہیں تھیں ان پر اثاثوں کا کیس نہیں بنتا اور وہ خود کہتی ہے کہ کہاں سے یہ لوگ نکال کر لے آتے ہیں میری انگلینڈ تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے اور میں اپنے باپ کے گھر میں رہتی ہوں ایک ایک کر کے سب یا تو بری ہوتے جا رہے ہیں کیسز کی لمبی تاریخیں یا پھر ضمانت پر رہا سلام آباد ہائی کورٹ نے مریم کو کلین چٹ دے دی لاہور کی عدالت نے تین سال سے اپنے پاس رکھا کوا پاسپورٹ واپس کر دیا اب لندن جا کر وہ والا علاج کروانے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا جس بارے کسی کو بھی بتانے سے منع کر دیا گیا تھا اور بڑے میاں صاحب کا اوپریشن کروانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی یہ وہی میاں صاحب ہیں جو علی الاعلان فرماتے تھے کہ اگر ان کے اثاثے انکی اِنکم سے زیادہ ہیں تو تمہیں کیا اور جنہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا تھا کہ یہ ہیں وہ زرائع کہ جن سے لندن میں فلیٹ خریدے گئے پھر کورٹ میں اسی بیان کو سیاسی بیان کہہ دیا گیا تھا اور آجکل انہیں فلیٹوں میں رہائش پزیر ہیں جن کی ملکیت سے مکر گئے تھے ویسے بھی نیب کے نئے قانون کے مطابق اب کرپشن پکڑنا تقریبا ناممکن ہی سمجھیں کہ پہلے آفس ہولڈر کے اثاثوں کا جواب دہی ان اثاثوں کا مالک کے ذمہ تھی اب یہ ذمہ داری نیب کے سپرد ہے لگے رہیں پانچ سال تک ان اثاثوں کی چھان بین کرنے میں اوو جب تک سراغ ملے کیس بنے پلی بار گین کر کے یہ جا اور وہ جا اور تو اور بیرون ملک اثاثوں بارے دی گئی رپورٹ پاکستانی عدالتوں میں قابل قبول ہی نہیں مطلب ہنڈی سے باہر بجھوائے گئے مال سے خریدی گئی جائداد بارے کوئی اگر ثبوت ہے بھی تو وہ کارآمد نہیں ہوگا بڑے بڑے مگر مچھ جن پر ہاتھ ڈال دیا گیا تھا اب آزاد دندناتے پھریں گے اور مزید لوٹیں گے کہ اب ڈر کاہے کا تو کیا یہ سب ایسے ہی چلتا رہے گا کوئی تو اخیر ہوگی جنہوں نے حلف اٹھایا ہوا ہے ملکی حفاظت کا اندرونی اور بیرونی خطروں سے نپٹنے کا وہ خود تو سہولت کاری میں مصروف دکھائی دیتے ہیں تو کس سے منصفی چاہیں؟
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here