شرف و اوج زہرہ اعمال حب!!!

0
178
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے آج آپ کو موقع کی مناسبت سے ایک خاص طریقہ کا عمل حب پیش کررہا ہوں جو مابین میاں بیوی اگر کسی وجہ سے ناراضگی ہوگئی ہو یا اقربا و بھائی بہن کسی وجہ سے صلہ رحمی سے دورہوچکے ہوں اور خون سفید ہوگیا ہو تو ایسے وقت میں ان دعائوں سے کام لیں، یاد رکھیں وظائف و عملیات کلام پاک بھی دعا ہی ہیں اور دعا و تدبیر سے مشکلات سے نکلنے کی درخواست ہی ہے ، وظیفہ کرنے کی عبادت کا ثواب الگ ہے جس کی برکت سے حاجت روائی باآسانی ہوتی ہے ،مشاہدہ یہی ہے کہ آجکل لوگ وظائف ڈھونڈتے رہتے ہیں اور ان کے ورد کرکے فیض حاصل کرنا چاہتے ہیں جس میں کوئی مضائقہ بھی نہیں ہے جو عمل دے رہا ہوں صرف شرف یا اوج میں ہی پراثر نہیں بلکہ شروع کے پندرہ دن چاند کی تاریخ کے اس میں کسی بھی شب جمعہ کو شروع کیا جاسکتا ہے، نتائج حیران کن آپ کو مل جائیں گے ،ان شا اللہ ۔
اوج زھرہ عمل محبت ! گزشتہ عمل کے بعد زیادہ تر احباب کے کمنٹس یہی تھے کہ مطلوب یعنی ناراض شوہر ، بیوی ، بہن ،بھائی دوست رشتہ دار اگر دور ہوتو اسکے لیے کونسا عمل موافق ہوگا جو تیر کی مانند اثر کرے ۔فن عملیات کی دنیا میں جو جتنا زیادہ صاحب علم ہے وہ اسی بنیاد پر کوئی نہ کوئی ایسی ترتیب بنالیتا ہے جس سے وہ اپنی حاجت موافق راستہ اختیار کرسکے ۔ ویسے اب تک جتنا مواد لکھا جاچکا ہے تھوڑی بہت سوچ و بچار کرکے اگر احباب اس مواد سے اپنی حاجات کے لیے عمل کرنا چاہیں تو بہت کچھ اپلوڈ کیا جاچکا ہے ، بہرکیف تحدیث برکت کے لیے ایک طریقہ خاص الخاص برائے حصول محبت تحریر کررہا ہوں۔ مگر یاد رہے میری دعا و اجازت صرف اسی کے ساتھ ہے جو حلال وجائز نیت سے اس عمل سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا ، کسی کی عزت و آبرو اور خود کی نفسانی خواہشات کی تسکین کے لیے اس عمل کو کرنا چاہیں تو تجربہ شرط ہے ۔ عمل بازن اللہ چند ہی گھنٹوں میں اپنا آپ بتا دے گا کہ کیا ہے، کامیابی تو دور تباہی شروع ہوجائے گی، اس لیے اس عمل کو وہاں کیجیے جہاں شریعت اجازت دے اور معاملہ۔جائز و حلال ہو۔لمبی چوڑی تفصیل نہیں بس سیدھا مدعا عرض کرتا ہوں۔ عمل شروع کرنے کا وقت بروز اتوار بمطابق پاکستانی وقت 2 بج کر 25 منٹ ہے ، زہرہ کی ساعت ہوگی اس میں عمل شروع کرنا ہے ختم کرنے کا کوئی خاص وقت نہیں۔طریقہ یہ ہے کہ باوضو ہوکر 19 بار مشرق 19 بار مغرب 19 بار شمال 19 بار جنوب کی طرف منہ کرکے درود پاک پڑھیں ، تھوڑی سی چینی پاس رکھ لیں ، پھر جو شخص ناراض ہے اسکی تصویر یا تصور رکھ کر 1002 بار یہ آیت پڑھیں : قد شغفہا حبا! آیت مکمل پڑھ لینے کے بعد چینی پر پھونک مار کر اس طرح دعا کریں ۔۔۔ اے اللہ جملہ کلام کی برکت سے فلاں بن فلاں ( کو ناراض ہے اسکا نام مع والدہ لیں) کے دل و دماغ ھوش و حواس عقل و فہم تن بدن میں میری زات کی محبت و کشش کی پیدا فرما اور تمام رنجشیں مٹ جائیں بحق ھو الحق المستعان ! پھر دوبارہ انیس انیس بار چاروں طرف منہ کرکے درود پاک پڑھ کر دوبارہ پھر سے اپنے مقصد متعلقہ دعا کریں ۔۔۔
اسکے بعد چینی پر۔پھونک مار کر دم کرلیں۔۔۔۔
یہ ایک دن کا عمل مکمل ہوگیا۔۔۔۔
اب اس چینی کو کہیں چینٹیوں کو ڈال دیں۔۔۔
جیسے جیسے چیونیٹاں چینی کھائیں گی ان شا اللہ مطلوب کا قلب حیران و پریشان ہونا شروع ہوجائے گا،پہلے دن عمل کرکے پھر روزانہ اسی ٹائم دوبارہ اسی طریقے سے عمل دہرانہ ہے پڑھائی ۔ چینی اور دعا ۔کسی بھی جمعہ یا شرف سیارگان بالخصوص شرف زہرہ و مشتری یا اوج کے وقت سے شروع کرکے مسلسل نو دن تک یہ عمل کرنا ہے۔انشا اللہ نو دن پورے نہ ہوں گے کہ مطلوب خواہ کسی بھی مقام پر ہوا ایک بار اپنی جگہ سے ہل جائے گا۔
اہم بات، پھر عرض کروں گا کسی گناہ و ناجائز نیت سے ہاتھ نہ لگائیے گا ورنہ جونہی چیونیٹوںنے چینی کھائی انشا اللہ خود کے دل کو پتہ لگ جائے گا عمل کیا ہوتا ہے نیز اگر نو دن سے قبل معاملہ حل ہوجاتا ہے تو عمل کو ترک کردیں اور حسب توفیق صدقہ لازم کردیں۔
میری طرف سے سب بہن بھائیوں کو انکے جائز مقاصد کے لیے اجازت ہے، اللہ کریم سب کو جائز مقاصد میں کامیابی عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین ۖاس کے ساتھ ہی اجازت دیں ملتے ہیں اگلے ہفتے!
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here