فیس ایپ بھی ماہ نور بلوچ کو بوڑھا نہ کرسکی؟

0
130

فیس ایپ نے کھلاڑیوں اور اداکاروں کو تو ان کے مستقبل کی سیر کرادی لیکن ماہ نور بلوچ کو فیس ایپ بھی بوڑھا نہ کرسکی ہے۔

فیس ایپ نے جہاں لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے وہیں اداکاروں، کھلاڑیوں سمیت دیگر نامور شخصیات نے بھی فیس ایپ کا استعمال کرکے اپنی تصاویر شیئر کیں لیکن نامور اداکارہ ماہ نور بلوچ کو فیس ایپ بھی بوڑھا کرنے کو تیار نہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹس پر صارفین پوری کوششوں میں مصروف ہیں کہ کسی طرح ماہ نور بلوچ کو بوڑھا دکھایا جائے تاہم کسی کو اس میں خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ماہ نور بلوچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل

 

سماجی رابطے کی سائٹس پر اب نئی بحث چھڑگئی ہے جس میں صارفین کا کہنا ہے کہ فیس ایپ بھی ماہ نور بلوچ کو بوڑھا نہیں کرسکتی، متعدد صارفین نے فیس ایپ پر ماہ نور بلوچ کی تصاویر شیئر کی ہیں لیکن تمام میں ماہ نو بلوچ خوبرو اور جوان نظر آرہی ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے پوسٹ شیئر کی جس میں عاطف اسلم، حمزہ علی عباسی اور مایا علی کو تو بوڑھا دکھایا گیا ہے لیکن ماہ نور بلوچ جوان نظر آرہی ہیں۔

ایک اور صارف نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی جس میں ماہ نور بلوچ کی شخصیت پر فیس ایپ کا کوئی اثر نظر نہیں آرہا۔

مشال خان نامی صارف کو شاید فیس ایپ پر کچھ کامیابی ملی اور انہوں نے ماہ نور بلوچ کی بوڑھی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اب میں سکون سے مر سکتی ہوں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here