اسلام آباد:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دورہ امریکا سے ثابت ہوا کہ وہ محض ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے امریکا میں ٹی وی اور اے سی چھیننے کی بات کرکے ثابت کیاہے کہ وہ نوازشریف کے خوف میں مبتلا ہیں، کاش وہ پاکستان اور اس کو درپیش چیلنجز پر بات کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دورہ امریکا سے کچھ حاصل نہیں کیا، البتہ دورہ امریکا سے ثابت ہوا کہ وہ محض ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان لانے کے دعویدار نے امریکا میں صحافی کو اس پر سوال کرنے سے ہی روک دیا، عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی بات بھی نہیں کی، کیا حکومت نے کشمیر پر پاکستان کی پالیسی تبدیل کردی ہے۔