شہباز شریف کی فراخدلی!!!

0
44

یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ میاں محمد شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے تھے، کوئی بھی جب اُن سے یہ استفسار کرتا تو اُن کا جواب یہی ہوتا کہ کل دے دونگا لیکن کل جب وارد ہوتا تو اُن کا استعفیٰ تو دور کی بات بلکہ جواب یہی ہوتا کہ کل دے دونگا حتی ٰکہ انوارلحق کاکڑ جب وزیراعظم کے عہدے کا حلف لے رہے تھے اُس وقت تک کسی کے علم میں یہ بات نہ تھی کہ آیا اُس وقت کے وزیراعظم شہباز شریف نے واقعی میں استعفیٰ دے دیا ہے ؟ اِسی صورتحال سے پریشان ہوکر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے غصے میں یہ بیان دے دیا تھا کہ شہباز شریف فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں ورنہ اُن کے خلاف تعزیرات پاکستان کے تحت قانونی کاروائی کی جائیگی، مثلا” جیل میں بند کردیا جائیگا جس کے وہ عادی ہیں، یہی وجہ ہے کہ جب سابق وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم کے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے اور صدر عارف علوی سے مصافحہ کیا تو صدر کا سب سے پہلا سوال یہی تھا کہ کیا آپ نے استعفیٰ دے دیا ہے یا نہیں؟ ملک میں ایک ساتھ دو وزیراعظم نہیں ہوسکتے ہیں ۔
اِدھر شہباز شریف اور عمران خان کی ٹیلیفونک گفتگو بھی پاکستانیوں کیلئے باعث حیرت بن گئی،. تفصیل اِس کی کچھ یوں ہے کہ وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب سے ایک گھنٹے قبل اٹک جیل کے ڈی ایس پی نے عمران خان کو ایک موبائل فون لاکر دیا اور کہا کہ شہباز شریف اُن سے باتیں کرنا چاہتے ہیں، عمران خان نے فون لے لیا، شہباز شریف گویا ہوے اور کہا کہ ” میں اپنے دشمن سے بھی دُعا کا متمنی ہوں، میں چاہتا ہوں کہ آپ ہمارے لئے دُعا کریں”
عمران خان نے جواب دیا کہ ” آپ کے اعمال مجھے یہ بتارہے ہیں کہ آپ جلد ہی جہنم رسید ہوجائیں گے، آپ کو کسی بڑے پیر کی آشیر باد چاہئے” ”میں داتا دربار گنج برابر جاتا ہوں ، دھمال میں بھی حصہ لیتا ہوں، میرے گناہ ضرور معاف ہوجائینگے” شہباز شریف نے کہا. ” اور دما رے دم ، بھنگ کی کش بھی لگاتے ہیں،پاکستان کی عوام آخر آپ سے اتنا زیادہ نفرت کیوں کرتی ہے، میں یہ بارہا سوچتا ہوں. ” عمران خان نے سرگوشی کی ” کیونکہ میں اپنے چہرے پر آپ جیسی پالش نہیں کرتا، سر کے بالوں کو رنگدار نہیں بناتا، لبوں پر لپ اسٹیک نہیں رگڑتااور بہت سارے کام نہیں کرتا جو خواتین کرتیں ہیں.” شہباز شریف نے جواب دیا، ”شاید یہ سارا کام آپ کرنے لگے تو مرد حضرات آپ کو پسند کرنے لگیں گے” ”بہت بہت خوب . آپ کی سوچ کا شکریہ. ویسے آپ بہت ناراض معلوم ہوتے ہیں۔ دراصل میں یہ سوچ کر آپ کو فون کیا تھا ، تاکہ آپ کی خیریت دریافت کرسکوں اور اگر آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہو تو مہیا کرسکوں۔ بحیثیت پنجابی یہ ہمارا وطیرہ ہے ویسے جیل جانا تو ہم سیاستدانوں کا شیوہ ہے جو سیاستدان جیل نہ گیا وہ تو کامیابی کی منزل سر نہیں کرسکتا ” شہباز شریف نے روانی میں کہا. ” مجھے اپنی فکر نہیں، اُن دس ہزار کارکنوں کی ہے جو جیل میں سڑ رہے ہیں، جنکے گھروں میں چولہا نہیں جل رہا ہے. جن پر تشدد کیا جارہا ہے.آپ رائے دہندگان اور امیدواروں کو جیل کی آہنی سلاخوں کے پیچھے بند کرکے انتخابات نہیں کراسکتے ہیں. جو بھی لب کشائی کرتا ہے ، اُس کے سر پہ ڈنڈے برسائے جاتے ہیں. یہ پاکستان میں کیا ہورہا ہے؟” عمران خان نے روندھی ہوئی آواز میں کہا
” ہم نے بھی اِس کا تجربہ حاصل کیا ہے ، میرے بھائی نواز شریف کو لانڈھی کی جیل میں بند کردیا گیا تھا، جہاں کی گرمی سے اُن کے جسم پر چھالے پڑ گئے تھے . دوسرے رہنماؤں کے ساتھ بھی یہی ظلم وتشدد ہورہا تھا، اب آپ بھی اِس کا مزہ چکھیں. لیکن فی الحال آپ اِسے بھول جائیں، اور مجھے بتائیں کہ میں آپ کی کیا مدد کرسکتا ہوں؟”” آپ میری مدد کیا کرسکیں گے . آپ اپنے بھائی کی مدد نہ کرسکیں، جنکا پاکستان آنے میں پیر پھول رہا ہے. بہرحال چلئے میرے لئے میکڈونالڈ سے بِگ میک مِیل منگوادیجئے ” عمران خان نے جواب دیا۔” بس میکڈونالڈ، میں نے سمجھا تھا کہ آپ انگلینڈ جانے کے بارے میں کہینگے یا نہیں تو زماں پارک واپس جانے کے بارے میں درخواست کرینگے ” شہباز شریف نے کہا
” ہم تحرتک انصاف والوں کا شیوہ آزادی چھین کر لینا ہے ، بھیک مانگ کر نہیں” ” اِسی لئے آپ کی آواز دھنسی جارہی ہے، ابھی آپ کو اُن لوگوں سے تربیت لینی پڑے گی جو جیل کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں.آپ تو میکڈونالڈ کے بارے میں سوچ رہے ہیں، لیکن جب میں جیل تھا تو روزانہ دال روٹی کھایا کرتا تھا یا نہیں تو زیادہ سے زیادہ کلیجی یا انتڑیوں کا سالن. ” شہباز شریف نے جواب دیاکہ
” میں نے کوئی اتنا بڑا جرم نہیں کیا تھا جس کی سزا اتنی سخت ہو ” عمران خان نے کہا ” میں نے بھی کوئی بہت بڑا جرم نہیں کیا تھا، لیکن سزا مجھے انتقاما” اور بلاجواز دی گئی تھی جسکا ملال مجھے تاحیات رہیگا” ” ہاں مسلم لیگیوں کی زبانیں لانبی ہوتیں ہیں، وہ جنگ لڑنا نہیں جانتے ہیں ، ہتھیار ڈال کر بوٹ چاٹنا شروع کردیتے ہیں، آپ ایک کام کیجئے ، میکڈونالڈ کا آرڈر دینا ہے تو دے دیںورنہ میں ہینگ اپ کر رہا ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here