موسم کی سہولتیں !!!

0
120
رعنا کوثر
رعنا کوثر

امریکہ میں ہر طرف گرمیوں کے مزے ہیں سکولوں کی چھٹیاں ہیں اور لوگ بچوں کے ساتھ مصروف ہیں خاص طور سے نیویارک میں گرمیاں بہت ہی کم دنوں کے لئے آتی ہیں اس لئے ایک تحفہ نایاب کے طور پر استعمال ہوتی ہیں میں اس کو استعمال ہی کیوں گی اس لئے کے ہر دن گرمی کا نیویارک والوں کے لئے بہت قیمتی ہے بہت جلد نیویارک کی گرمیاں ختم ہوجائیں گی اور سردی کا موسم آجائے گا صرف دو ماہ دھوپ اور گرمی کا آپ لطف لے سکتے ہیں پھر وہی سردی ا ور برف باری موٹے کپڑے موٹے جوتے یہ سب سن کر آپ سوچ رہے ہوں گے کے ہم کو شاید گرمی پسند ہے۔ نہیں ہم کو تو سردی پسند ہے وہ بھی نیویارک کی کراچی میں تو جاکر سردی میں سکڑ جاتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کے نیویارک میں سردی تو شدید پڑتی ہے مگر ہر گھر میں گرم پانی اور گرم گھر کا انتظام ہے جب کے کراچی میں نام کی سردی پڑتی ہے مگر ٹھنڈی دیواریں اور ٹھنڈے غسل خانے ٹھٹرنے پر مجبور کر دیتے ہیں ایسا لگتا ہے کے صرف ہیٹر یا لحاف ہی اس سردی سے بچا سکتے ہیں۔ جب کے نیویارک بلکہ پورے امریکہ اور یورپ میں ایک بہت بڑی نعمت گھروں اور گاڑیوں کا گرم رہنا ہے جس نے ان علاقوں کو بھی لوگوں کا پسندیدہ بنا دیا ہے جو کے شدید سردی والے علاقے ہیں۔ یہ اللہ کی ایک نعمت ہے ایک ایسی نعمت جس کا استعمال تو ہم بہت کرتے ہیں مگر اس کی قدر نہیں کرتے ہیں۔ اگر ہم سردیوں میں پاکستان یا دوسرے علاقوں میں جائیں تو ہم کو اس نعمت کی قدر ہوجائے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کے ہم اپنے بچوں کو بھی کچھ نہیں بتاتے وہ بچے جو امریکہ میں پیدا ہوئے ہیں ان کو اگر ہم پاکستان بھی لے کر جاتے ہیں تو گرمیوں کی چھٹیوں میں وہ وہاں کی گرمی اس لئے سہ لیتے ہیں کے وہاں اکثر گھروں میں ایئرکنڈیشنر ہے مگر سردی کا ان بچوں کو کچھ پتہ نہیں ہوتا ہے بے شک ان علاقوں میں امریکہ کے مقابلے میں سردی کم ہوتی ہے مگر وہاں سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے لوگ سردی میں بہت بے آرام ہوتے ہیں ان علاقوں کے لوگ ایک مہینے کی سردی بھی برداشت نہیں کرتے اور بیمار پڑ جاتے ہیں اگر ہم بچوں کو یہ بتائیں کے وہ کتنی بڑی نعمت سے سرفراز ہیں اور خود بھی یہ سوچیں تو شکر گزاری کا جذبہ پیدا ہو اور ہم ہر وقت یہاں کی سردی سے پریشان ہونے کی بجائے اس اللہ کا شکر ادا کریں جس نے یہاں سہولتوں کا انتظام کرایا اور ہم ان سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اسی لئے مجھے سردی پسند ہے اگر برف باری ہو تو ہم بہت خوش رہتے ہیں کے برف باری یقیناً پریشان کن ہوجاتی ہے۔ ورنہ تو باہر نکلنا تھوڑا مشکل ہے مگر گھر کے اندر آفس کے اندر زندگی آسان ہے۔ گرمیوں کے بعد سردیوں کا آغاز ہوگا اس بار سردی سے پریشان ہونے کی بجائے ان نعمتوں کا شکر ادا کریں جو ہم کو اس ملک میں حاصل ہیں۔
٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here