ناصر علی سید!!!

0
85
عامر بیگ

ساقیا آج مجھے نیند نہیں آئے گی
سنا ہے تیری محفل میں رت جگا ہے
ستمبر انیس سو ننانوے میں سیدی ناصر علی سید حلقہ ارباب ذوق نیو یارک کی دعوت پر پہلی دفعہ امریکہ آئے تھے ستمبر دوہزار تیئس میں سیدی حلقہ ارباب ذوق پسکاٹوے نیو جرسی اور مربی عتیق صدیقی کی انویٹیشن پر امریکہ آئے ہیں ہم سب انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ناچیز ایک کچا پکا شاعر تھا فیس بک پر اپنی شاعری پوسٹ کر کے لائیک کے انتظار میں بیٹھا رہتا تھا، کراچی سے نصیرترابی صاحب کے ہونہارشاگرد ، شاعر اور صحافی احتشام انور نے نوٹس کیا اور کہا کہ میرے پاس جاندارمضمون ہیں مگر مجھے ایک گرو کی ضرورت ہے۔ طلب سچی ہو تو سب کچھ مل جاتاہے۔محمد حسین اور شاہد کامریڈ کے ایک پروگرام میں سیدی سے ملاقات ہوگئی میں نے زرا بھی دیر نہیں کی اور عرضی ڈال دی ، پہلی ملاقات عتیق صدیقی صاحب کے ہاں ہوئی۔ میں نے انہیں اپنے ہاں اپ سٹیٹ نیو یارک آنے کی دعوت دی، صدیقی صاحب کی مہربانی کہ انہوں نے نہ صرف اپنا مہمان میرے حوالے کردیا بلکہ اس ملاقات کو یادگار بھی بنا دیا ،ہم تینوں نے برف سے ڈھکی ہوئی کٹیا میں!
ساقیا آج مجھے نیند نہیں آئے گی
سنا ہے تیری محفل میں رت جگا
منایا ایک یادگار رات جو آج بھی ہماری یادوں کو مہکائے ہوئے ہے ۔ پھر وہیں سے خیبرسوسائٹی نیویارک کے اجلاس میں ہم شرکت کرنے برفباری میں چار گھنٹوں کا سفرسات گھنٹوں میں طے کر کے نیویارک پہنچے اور پھر چل سو چل۔ دارالعلومِ عشقومحبت کے جید ناصر علی سید ایک پارس ہیں جو کسی کو بھی سونا بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں منبعِ محبت ہیں ان کی کمپنی میں گزارا ہوا ایک ایک لمحہ میرے لیے یادگار ہے، علم حاصل کرنے کیساتھ ساتھ آپ کی تربیت بھی ہوجاتی ہے چلتا پھرتادبستان ہیں اور مجھے یہ شرف حاصل ہے کہ میں اس کا گریجویٹ ہوں۔ اللہ سے سیدی کے لیے صحت کیساتھ لمبی عمر کی دعا ہے اور یہ کہ دبستانِ سیدی ایسے ہی آباد رہے اور میرے ساتھ ادب کے متلاشی بھی فیض پاتے رہے ہیں۔! سیدی کا شعر ملاحظہ فرمائیے !
تکلفات کو اب بھول جائیے صاحب
یہ میرا دل ہے سہولت سے آئیے صاحب
( خیبر سوسائٹی کے زیر اہتمام سیدی کی تقریب پذیرائی میں پڑھاگیا
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here