امریکہ کی بگڑتی حالت، سپربال٥٨مقروضی کا باعث اور پاکستان!

0
28
کامل احمر

امریکہ مقروض ہے! امریکہ شدید مالی بحران کا شکار ہے اور اس کے ساتھ ہی ڈیموکریٹ پارٹی کو ملک میں انتشار پھیلانے کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے جہاں جہاں ڈیموکریٹ ہیں۔ جس میں نیویارک کا نمبر پہلے آتا ہے کہ جہاں کا میئر اور گورنر ڈیموکریٹ پارٹی کے ہیں۔ لاقانونیت اور ٹیکس اور نئے نئے طریقہ شہریوں کو لوٹنے کے لئے بڑھائو۔ سٹی اور اب لانگ آئی لینڈ کی ناسا کائونٹی کے حربے نرالے ہیں۔ بڑھتی ہوئی کاروں کی ریل پیل پر جرمانہ اور ریڈلائٹ ٹکٹ پر کم ازکم150 &ہیں ناقابل معافی، پھر جگہ جگہ(ایلمونٹ)ریس کورس فیلڈ کے ساتھ دوسری تفریحات بھی لا کر ان کا پیٹ نہیں بھرتا جیسا کہ پہلے ایلمونٹ میں ریل اسٹیٹ ٹیکس کم تھا اسکی وجہ ریس کورس میدان سے آنے والا منافع تھا لیکن اب ایسا نہیں بلکہ تفریح فراہم کرنے پر مزید ٹیکس بڑھا دیا جاتا ہے۔ اور عوام جو تیسری دنیا سے آکر بستے ہیں وہ خاموشی سے برداشت کرتے ہیں لیکن اکثرت کائونٹی سے بے شمار سہولتیں جن میں میڈیکیڈ، فوڈ اسٹمپ اور ہیلتھ کیر ہے حاصل کرتی ہے۔ ریسٹورانٹ، کنسٹرکشن اور یوبر چلانے والے فائدہ اٹھاتے ہیں کم آمدنی دکھا کر یہ ایک بڑا اشو ہے جس میں ہمارے پاکستانی بھی اپنا حصہ ڈالتے ہیں لیکن اس پر بات پھر کبھی۔ بات ہو رہی تھی ملک کی معیشت کی جہاں ہر شہری مقروض ہے ہر طالبعلم مقروض ہے۔ لیکن ہسپتال، اسکول، کالج فارمیسی کے اژدھے، مقروض نہیں اور دولت بنانے کے لالچ میں شہریوں اور انشورنس کمپنیوں کا دیوالیہ کر رہے ہیں ابھی پچھلے ماہ گھر اور کاروں کا انشورنس بڑھا ہے۔ دس بیس ڈالر نہیں بلکہ سو سے تین چار سو ڈالر تک چھ ماہ سے سال بھر کا، ہم نے پوچھا ہم بوڑھے ہیں اور ریکارڈ بھی اچھا ہے ڈرائیونگ کا تو معلوم ہوا کہ ہم عمر کی وجہ سےRISKEYڈرائیور ہیں کبھی بھی حادثہ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اور دوسرے ہزاروں لوگ جو اس حادثہ میں ہیں انکے نقصان اور انشورنس دینے پر جو نقصان ہوتا ہے وہ کون دے گا؟ مطلب یہ کہ پھانسی کا پھندا اگر پتلی گردن میں نہ بیٹھے تو موٹی گردن والے کو پکڑو۔ یہی حال ہوم انشورنس والے لیٹروں کا ہے جس میں گھر والے بھی شریک ہیں کیسے؟ کچھ سال پہلے کنٹرکش والوں نے ہم سے رجوع کیا اور پیش کش دی۔ کہ وہ نئی چھت بغیر کسی چارج کے ڈالینگے، وہ کیسے؟ ہم نے پوچھا تو جواب تھا۔”یہ ہم پر چھوڑ دو”، لیکن ہمیں یہ بات پسند نہ آئی کہ پچاس سال میں کبھی ایسا کام نہیں کیا تو اب کیوں کریں لہٰذا چھت پیسے دے کر پڑوائی۔ سینیٹ میں٩٥بلین ڈالر یوکرائن اور اسرائیل کو مزید امداد کی بحث چل رہی ہے کہ وہ مزید مارا ماری کرسکیں اور ہتھیار بنانے والی فیکٹریاں مال بنا سکیں ادھر ٹیکساس بارڈر سیکیورٹی پر کوئی سکیورٹی نہیں جی او پی سینیٹرز نے کم اکثریت والے لیڈر مچ میکنل سے استعفیٰ دینے کو کہا ہے کہ وہ اس میں ناکام ہیں اور بوڑھے ہوچکے ہیں بوڑھا ہونے کی بات آئی تو صدر بائیڈین سے بھی کہا جارہا ہے لیکن انکی بیوی کہتی ہیں وہ جوان ہیں حال ہی میں صدربائیڈین نے سپر بال٥٨کے لئے انٹرویو دینے سے انکار کردیا یہ دوسری بار ایسا ہوا ہے جب کہ ٹرمپ اور اوبامہ نے کافی انٹرویو دیئے ہیں سپربال58نے امریکیوں کو مقروض کردیا! یہ اس ہفتہ کی تازہ ترین خبر ہے۔ صرف خبر فکر نہ کریں امریکی ادھار کھائے بیٹھے ہیں مقروض ہونے کے لئے، اندازہ کیجئے زیادہ تر فاسٹ فوڈ کارپوریشن نے سپربال٥٨کے مہنگے ترین اشتہار خریدے ہیں جی آدھے منٹ کے ٧ملین ڈالر دے کر ڈنکن ڈونٹ کے ایک بکواس اشتہار کو دیکھ کر لگا اب یہ صارفین کو لوٹینگے اسکول کے طلباء سے لے کر ہر کسی کو انہوں نے کافی کا عادی بنا دیا ہے اور اگلے ہفتہ وہ کافی کے کپ پر دس سینٹ بڑھا کر وصول کریگا اور کرتا رہے گا کہتے چلیں نہایت بکواس کافی پینا ہو تو ڈنکن ڈونٹ کا رخ کریں جہاں ناتجربہ کار ملازمین غیر سنجیدگی سے کام کرتے ملینگے اس کے مقابلے میںSTARBUCKکو ترجیح دی۔ اسی سپر بال میں جو چیزیں دیکھنے کو ملیں اس میں کنساس ٹیم کے کھلاڑی(بدمزاج) کی محبوبہ ٹیلر سوفٹ جاپان سے انکی حوصلہ افزائی کے لئے آئی تھی لیکن سوائے20سیکنڈ کی چوما چاٹی کے علاوہ اپنے فن سے جادو نہ جگا سکیں اور1993میں مائیکل جیکسن کا ریکارڈ نہ توڑ سکیں جس نے شرکاء کو اپنے اردگرد دکھا کہ وہ کافی یا چکن ونگ بھول گئے اسے کہتے ہیں سحرانگیز پیش کش ہمیں آج بھی یاد ہے کہ وہ خدائی محلوق تھا(ہمارے فوجی جرنلز کی طرح نہیں) اندازہ کریں وہاں پر کھانے پینے کی قیمتیں۔ ایک12اونس کی بیر، بوتل یا سوڈا18ڈالرز، ایک پیزا سلائس14ڈالر کا، ڈومنو پیزا نے اندازاً گیارہ ملین اور پیزا ہٹ نے ایک محدود اندازے کے مطابق،104ملین سلائس بیچے ہیں اس فٹ بال گیم سے جڑے دوسرے کاروباروں میں سٹہ بھی ہے جوہر آفس،فیکٹری کالچ، گھریلو اور شراب خانوں میں پارٹیوں میں کھیلا جاتا ہے اور یوں ہارنے والے کروڑوں اور جیتنے والے چند ہوتے ہیں۔ سپر بال کے نشریاتی حقوق ایک الگ داستان ہے اندازہ ہے اس دفعہCBSنےNFL(نیشنل فٹ بال لیگ کو ایک اعشاریہ آٹھ بلین ڈالرز ادا کئے ہیں۔لاس ویگاس سے ذرا دور ہونے والے اسٹیڈیم میں بہت پہلے ہر سیٹ کچھ منافع خوروں نے200ڈالر کی خرید کر انٹرنیٹ پر دو دو ہزار کی بیچی ہیں کہ انسانی خصلت دنیا بھر میں ایک ہے اور لالچ ہماری رگوں میں تیر رہا ہے۔ کہا جارہا ہے ہر امریکن جو یہ شو دیکھنے گیا ہے جہاں ہوٹل کا کرایہ ایک ہزار سے15ہزار ڈالر تھا اور وہ جو سٹہ میں شامل تھے7100ڈالر کے مقروض بن چکے ہیں۔ پوچھا کہ یہ قرض کیسے چکائو گے جواب تھا اپنےORGANSبیچ کر(میچ یا جھوٹ راوی پر) NFLنے مزید پیسے ٹیموں کے کپڑوں اور کیپ سے بنائے ہیں بلین ڈالرز سے زیادہ بتانا بھول گئے کہ گیم جو ایک گھنٹہ کا ہوتا ہے لیکن کمرشیل وقعہ اور اور ٹائم ملا کر ساڑھے تین گھنٹے کا بن جاتا ہے اور امریکہ میں اسکولوں کالجوں میں کھیلا جانے والا سب سے مقبول گیم ہے بتاتے چلیں زخمی بھی سب سے زیادہ اس گیم میں ہوتے ہیں یہ گیم سان فرانسکو کی ٹیم49ERاور کنساس سٹی چیف کے درمیان تھا جیتنے والی ٹیم کنساس سٹی چیف تھی۔ اور لاس ویگاس کو اس کے ذریعے چھ سو ملین کا فائدہ ہوگا۔
پاکستان الیکشن بدعنوانی کا شکار!
الیکشن کے دوسرے دن دشمن ملک کے چینلINDIATODAYپر2بجے جو نتائج دیکھے وہ اس طرح تھے۔ آزاد امیدوار(PTI) 122V،67V PMLN، 47PPPووٹ” لیکن جوں جوں وقت گزرتا گیا نتیجہ بدلتا رہا اور فارم٤٥سے٤٧کے اشو تک امریکی ایجنٹوں کی مداخلت سے کچھ ایسے ہوگیا کہ آزاد امیدوار116ووٹ،PMLN137،54PPPووٹ، کچھ ایسا ہو رہا ہے کہ ”کوئی نہ سمجھے خدا کرے کوئی” پنجاب کی تاریخ سندھ کے ساتھ ملا کر لکھی جارہی ہے جس میں سندھ صرف لوٹ مار کے لئے شامل ہے۔ پنجاب قبضہ کے لئے(آرمی شامل) حال ہی میں PTIکے ترانے لکھنے والے شاعر کو قتل کر دیا گیا۔ حکومت کے کارناموں میں لکھی جائے گی یہ خبر!۔
٭٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here