اسم اعظم سے مسائل کا حل !!!

0
73

گزشتہ سے پیوستہ!!!
یہ اسم جمالی ہے۔ جس عورت کا شوہر بدمزاج ہو وہ یا ولی کثرت سے پڑھے ۔ شوہر کا مزاج بدل جائے گا۔ یا ولی کا نقش اگر درخت یا گھر میں کسی جگہ لٹکایا یا رکھا جائے تو چند گھنٹوں میں میاں بیوی کی ناچاقی ختم ہوگی۔ یہ اکسیر اعظم ہے۔ جن بہنوں کے شوہر غلط عادات میں پڑ گئے ہیں۔ وہ یہ نقش اپنے گھروں میں رکھ دیں۔انشا اللہ وہ عادات ترک کر دیں گے۔ جن بھائیوں کی بیویاں چڑ چڑی ہو چکی ہیں۔ وہ یہ نقش اپنے بیڈ روم میں رکھیں۔ انشا اللہ ان کا چڑ چڑا پن ختم ہو جائے گا۔ جن کی اولادیں بے ادب ہیں وہ بھی یہ نقش گھر میں رکھیں۔ یا والی کا اسم پاک محنتی ، کاروباری حضرات کے لئے بے حد روز اثر ، جو لوگ چاہتے ہیں تھوڑے وقت میں زیادہ پیسہ کما لیں۔ وہ یا والی کا ورد رکھیں۔ ٹھکیدار، مزدور، مستری کبھی خالی ہاتھ نہ پلٹے گا۔ کنسٹرکشن والے اس کا اسم اعظم کا ورد رکھیں۔چوری ، بجلی ، ڈاکہ، نقصان ، آگ وغیرہ سے بچنے کے لئے ایک مرتبہ برتن میں یا ولی لکھ کر دھو کر پانی چاروں طرف چھڑک دیں۔ یہ مجرب عمل ہے۔ بچوں کے گلے میں یا ولی کا نقش ڈال دیں تو بچے بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔ انگوٹھی پر الولی کندہ کرائیں اور انگوٹھی پہنیں تو رعب و دبدبہ رہے گا۔ نماز کے بعد 21 مرتبہ یا ولی کہہ کر جو دعا مانگیں قبول ہوگی ۔ بشرطیکہ جائز ہو ۔ ناجائز کام کے لئے ہمارا کالم سود مند نہ ہوگا۔ کسی کے دل میں اثر کرنیلئے باوضو بیٹھ کر 1011 بار پڑھیں۔ انشا اللہ تسخیر نصیب ہو گی۔ ہر نماز کے بعد 46 مرتبہ یا ولی پڑھنے سے ازدواجی تعلقات بہتر ہوں گے۔جن کی بیویاں سخت مزاج ہیں وہ یا ولی ایک بار پڑھ کر سامنا کریں ڈانٹ ڈپٹ سے محفوظ رہیں گے۔ یہی نسخہ سخت مزاج شوہروں کے لئے بیویاں بھی استعمال کریں ۔ایک اور پاک نام الحمید ہے۔ اس کا مادہ حمد سے ہے۔ یعنی تعریف، خالق کائنات کو محمود بھی کہا جاتاہیاور حمید بھی۔ اس لئے کہ اس کی تعریف کی جاتی ہے۔ عربی میں تعریف کے لئے مدح ، شکر، احسان، تحسین اور حمد جیسے الفاظ کا ذکر ہوتا ہے۔ مدح عام اس کا اطلاق نباتات و جمادات پر بھی ہوتا ہے۔ درج میں ضروری نہیں کہ ممدوح کی صفت جس کا تذکرہ کیا جا رہا ہے وہ اس میں موجود بھی ہو۔ یا وہ صفت اختیاری ہو یا غیر اختیاری ، ذاتی ہو یا عطائی۔ شکر اور مدح میں فرق یہ ہے کہ شکر کے مقابل پر کوئی نعمت ، احسان یا عنایت ضرور ہوتی ہے۔ حمد، شکر و مدح سے عام و حلوی ہے۔ بلکہ حمد ثنائے جمیل کو کہتے ہیں۔ اچھی صفات تذکریکو حمد کہتے ہیں۔ تعریف کے اظہار کے لئے سبحان بھی بولا جاتا ہے۔ حدیث شریف میں اس کی فضیلت بھی آئی ہے۔ مگر سبحان اور حمد کی نسبت باری تعالی کی طرف حقیقی استعمال ہے۔ الحمید صفت مشبہ ہے۔ اس میں فاعل اور اسم مفعول دونوں کے لئے آتا ہے۔ ہمارے نبی کریم کا نام نامی و گرامی بھی اسی مادہ سے ہے۔ محمد یعنی جس کی حمد و تعریف زیادہ کی جائے ۔کیونکہ خالق و مخلوق سب مل کر آپ کی تعریف کرتے ہیں۔ خدا تعالی قرآن میں اپنے بندوں کی تعریف و مدح سرائی کرتا ہے۔ ہمارے ہاں ایک بخیل طبقہ تعریف کرنے میں منہ پھیرتا اور فن بناتا ہے۔ اچھے کام پر داد تحسین دینا حکم قرآن و حدیث ے۔ خود ثنائی کی ممانعت ہے۔ انسان اپنی تعریف کے پل نہ باندھے ۔ جیسے ہمارے معاشرے میں صبح و شام اس کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔
اللہ کے اس اسم کو دونوں معانی میں استعمال کیا جائے گا۔ قرآن میں یہ مبارک نام 16 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔حمید کا عموما ذکر غنی کے ساتھ ہوتا ہے۔حمد کی اہمیت اسی سے واضح ہے کہ اس کا ذکر قرآن میں ہے۔ بلکہ ابتدا ہی حمد سے ہے۔ نماز میں ذکر حمد ضروری ہے الحمد کے بغیر نماز ہی نہیں ۔جو شخص 45 دن تک تنہائی میں یا حمید 93 مرتبہ پڑھے گا۔ وہ بری خصلتیں چھوڑ دے گا۔ یہ مبارک و مقدس نام جمالی ہے ۔ اس کے اعداد 62 ہیں۔ 62 مرتبہ یا حمید کہنے کے بعد دعا قبول ہوتی ہے۔ اسے تنہائی میں پڑھنا زیادہ اثر کا حامل ہے۔ اس کے کثرت سے پڑھنے سے مشکلات آسان ہوتی ہیں۔ آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ یہ اسم مٹی کے پیالے میں لکھ کر پانی پلائیں گے وہ بری عادات چھوڑ دے گا۔ گمراہ اولاد کو یہ پانی پلائیں۔ 100 مرتبہ یا حمید پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلائیں تو پینے والا سیدھے راستہ پر آ جائے گا۔
زعفران سے لکھ کر اس کا نقش پلایا جائے تو ہر برائی ختم ہوتی ہے۔ میری کتاب برکات اسم اعظم کے صفحہ نمبر 285 پر یہ نقش درج ہے۔جو لوگ برائی اور غیبت کے مرض میں مبتلا ہیں وہ کثرت سے یا حمید پڑھیں۔ جو لوگ گالی گلوچ سے باز نہیں رہ سکتے وہ بھی کثرت سے یا حمید کی تسبیح پڑحیں۔ اگر کسی کو تحفہ بھیجیں تو 17 بار یا حمید پڑھ کر بھیجیں۔ اس کے دل میں محبت پیدا ہوگی۔ناجائز محبت کے لئے قطعا اثر نہ ہوگا۔ فجر کے بعد 100 مرتبہ پڑھنے سے دشمن زیر ہوں گے۔
سرخیاں:-
نقوش اسمائے الٰہی رکھنے سے بگڑی اولادیں سنور جاتی ہیں۔
اسم اعظم کی برکت سے بگڑا ہوا شوہر سنور گیا۔
46 بار یا ولی پڑھنے سے میاں بیوی کی ناراضگی ختم ہو گئی۔
کتاب اسم اعظم کی پی ڈی ایف تیار ہو گئی۔
میری کتب کتاب سخاوت اللہ، کتاب کشکول سندرال، قرآنی وظائف، مجربات اور وظائف فاتحہ خریدی جا سکتی ہیں۔
اسم اعظم کا پانی یکم رمضان سے 29 رمضان تک روزانہ افطار کے بعد دیا جائے گا
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here