ہوگو شاویز کے زمانہ میں وینزویلا جانے کا اتفاق ہوا گائوں اور شہروں میں گھومنے پھرنے کا بھی موقع ملا، غربت تھی مگر لوگ خوش تھے، لوگوں کو ہر شام سکول ختم ہونے کے بعد میز کرسیاں لگا کر سرکار کی طرف سے کھانا کھلایا جاتا، امیر، غریب کی کوئی بندش نہیں جو چاہے آئے کھائے ،کوئی حساب کتاب نہیں رکھا جاتا، کون آیا ،کون گیا، صرف نمبرز کائونٹ کئے جاتے کہ اتنے بندے کھانا کھا گئے ،ہر شام ہوگو شاویز ٹی وی پر بیٹھ کر خود مانیٹر کرتا عوام کو بتاتا تھا کہ کہاں کتنے لوگوں کو کھانا ملا، کیسا ملا اور اگر کسی کو کوئی شکایت ہوتی تو اسکے بارے متعلقہ افراد سے پوچھا بھی جاتا، صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا اور اچھا کھانا دیا جاتا ،اسی کے ابتدائی دور میں وینزویلا میں موجود تمام امریکیوں کو نکل جانے کا حکم بھی دیا گیا پھر شاویز نے بے بی بش کو یو این اجلاس میں کتے کا پلا کہہ دیا لہٰذا بدلہ لیا گیا رجیم چینج کرنے کے لیے صدر ہوگو شاویز کوگرفتار کر لیا گیا ، شاویز سے پیار کرنے والے عوام سڑکوں پر آگئے جن کا مطالبہ تھا کہ جب تک ہوگو شاویز پریذیڈنٹ نہیں بنتے، صدارتی محل کی کھڑکی میں کھڑا ہو کر ہاتھ نہیں ہلائے گا عوام گھر نہیں جائیں گے، واٹر کینن استعمال کی گئی ہر حربہ آزمایا گیا یہاں تک کہا گیا آپ گھر جائو، شاویز کو رہا کر دیا جائے گا مگر عوام کی خواہش کہ وہ آکر خود کہے آخر کار مجبورا ایسا ہی کرنا پڑا، صدر شاویز کو جیل سے نکالا گیا ،صدارتی محل کی کھڑکی میں لایا گیا اور عوام کو مختصر خطاب میں صدر شاویز نے کہا کہ اب آپ اپنے اپنے گھروں کو جا ئومیں آپکی خدمت کرنے کے لیے واپس آگیا ہوں ،آپ سب کا بہت بہت شکریہ ،وینزویلا میں بھی پہلے تین چار سال تک اسی طرح عوام کو مشکلات پیش آئی تھیں مگر رفتہ رفتہ حالات قابو میں آگئے عوام خوش تھی ابھی پاکستان پر بھی اسی طرح کا کٹھن وقت چل رہا ہے خان کے ابسولیوٹلی ناٹ کو شاویز کے جملہ کی طرح ہی لیا گیا رجیم تبدیل کر دی گئی خان نے بھی اپنے دور میں شاویز کی طرح عوام کی خدمت کی غریبوں کے لیے لنگر خانے کھلوائے جہاں صاف ستھرا کھانا دیا جاتا جس پر اس وقت کی اپوزیشن اور موجودہ حکومت کو بڑا اعتراض تھا کہ خان خود بھی بھکاری ہے ساری عمر چندہ مانگتا رہا اور قوم کی عزت نفس سے بھی کھیل رہا ہے اوئے جھلیو ریاست مدینہ میں تو ایک کتا بھی دریائے فرات کے کنارے بھوکا مرے تو حکمران ذمہ دار ہے خان نے بولنے والوں کی پروا کئے بغیر پناہ گاہیں کھولیں کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام چلایا فلاحی مملکت کا اصول اجاگر کیا انصاف کارڈ بچت کے اصول سکھائے اور اپنائے یہ لوگ تو روٹی کپڑا اور مکان کا صرف نعرہ ہی لگایا کرتے تھے سستے تندوروں سے بھی مال بناتے تھے بے نظیر اِنکم سکیم سے اپنے ذاتی نوکروں کے نام پر رقمیں وصول کرتے تھے مگر صحیح معنوں میں ریاست مدینہ کا کانسیپٹ عمران خان کی تحریک انصاف نے ہی رائج کیا جس سے حکومت پر عوام کا اعتماد بڑھا بیرونی سرمایہ آنے لگا سترہ سال کے عرصہ کے بعد ہم سرپلس میں آگئے تھے ایکسپورٹس اور ریمیٹینسز بھی بڑھ گئی تھیں جی ڈی پی چھ اعشاریہ چار تک پہنچ گئی مہنگائی تھی مگر اتنی نہیں جتنی فارم سینتالیس والی حکومت کے دور میں ہے خان نے چوبیس نومبر کو فائنل کال دے دی ہے جن کو شاویزکی طرح پیٹ بھر کر کھانا ملا جنہیں پناہ گاہوں میں جگہ ملی جن کے لئے روزگار کے مواقع مہیا کئے گئے وہ اور سب پر امن طریقے سے باہر نکلیں گے لوٹا گیا مینڈینٹ واپس لیں گے جب تک خان واپس اقتدار میں نہیں آجاتا۔ چوبیس نومبر ایک تاریخ ساز دن بننے والا ہے آپ سب اس دن گا حصہ انشااللہ
٭٭٭