برف اور نیویارک !!!
نیویارک میں برف باری بہت زبردست ہو رہی ہے رات سے جو شروع ہوئی ہے تو دو بجے دن تک رکھنے کا نام نہیں ہے۔ اب اس طوفان میں گھروں کے آگے برف خوب جم چکی ہے گھر سے باہر نکلنے کے لئے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے پائوں برف میں دھنس رہے ہیں مگر شاباش ہے نیویارک کے لوگوں پر ابھی بھی کام پر جانے کو تیار ہیں۔ خاص طور سے جو لوگ میڈیکل فیلڈ سے وابستہ ہیں ان کو تو ہسپتالوں کو چلاتے ہی رہنا ہے نہ مرضی وقت دیکھتا ہے نہ مریض وقت کا انتظار کرسکتا ہے۔ کسی دوسرے کی مثال کیا دوں ہمارے اپنے گھر میں ہی بہت مثالیں موجود ہیں۔ میں بھی میڈیکل فیلڈ میں جاب کرچکی ہوں۔ ایک دفعہ 1996 کا برفانی طوفان تھا مگر کام پر جانا ضروری تھا کے لیب تو بند نہیں ہوسکتی تھی اس لئے میں اپنا فرض سمجھ کر پہنچی اور میں نے وہاں پورے چوبیس گھنٹے گزارے کے واپسی کا راستہ اتنی جلدی نہیں کھل سکتا تھا۔ ابھی بھی برفانی طوفان میں میئو ہسپتال میں کام کرنے والے بہت پریشان ہوئے کے ہر حال میں کام پر جانا ہے۔ میرا ایک ڈاکٹر بھانجا کل سے ہی ہسپتال میں جاکر بیٹھ گیا کہ راستے بند ہوجائیں گے۔ رات کو برف کے طوفان میں ایک ڈاکٹر بھانجی رات کو طوفان میں ہسپتال سے گھر آئی۔ میری ایک اور بھانجی صبح سات بجے نکل گئی کے وہ بھی ہسپتال میں کام کرتی ہے میری بیٹی ڈرائیور کرکے نیوجرسی کے روڈ کراس کرکے ہسپتال پہنچ گئی۔ یہ تو میرے اپنے گھر کی مثالیں ہیں ایسے ہزاروں لوگ ہیں جو اس آندھی طوفان میں نکل کر اپنی منزل پر پہنچ رہے ہیں ۔ٹرین چلانے والے اپنے گھروں سے نکل کر اپنی جاب پر پہنچ کر مسافروں کو اپنی منزلوں پر پہنچا رہے ہیں ،بس چلانے والے بھی متعد ہیں اور اس طوفان بس بسیں چلا کر مسافروں کو اپنی منزل پر پہنچا رہے ہیں۔ گورنمنٹ کے وہ ادارے جو صفائی کرنے پر معمور ہیں ان کے ورکر بھی رات سے صفائی میں مشغول ہیں اب وہ جیسے بھی اپنے کام پر پینے ہوں گے مگر سڑکیں صاف ہونی شروع ہوگئی ہیں۔ برف صاف کرنے والے اپنا کام کر رہے ہیں۔ غرض کے یہ جگمگاتا ہوا نیویارک اور اس میں رہنے والے شہری اس بات کا ثبوت ہیں کے محنت ہی کسی شہر کسی ملک کی کامیابی کا ثبوت ہے مگر اس کے لئے بہت منظم ہونے کی ضرورت ہے دو دن سے ہسپتالوں کے نگران کوشش کر رہے ہیں کے کام کرنے والوں کا ٹائم ٹیبل بنائیں ان کے ساتھ تعاون کریں اور ان کو کھانا پینا فراہم کریں تاکہ وہ وقت سے پہلے آکر بیٹھ جائیں اور کام میں تاخیر نہ ہو ،ہر کوئی متحرک ہے جو ادارے بند کیے جاسکتے ہیں ان کو بند کر دیا گیا ہے۔ غرض کے محنت اور حسن انتظام کی مثال ان شہروں میں اس وقت ملتی ہے جب یہ شہر مشکل کسی قدرتی پریشانی کا شکار ہوتے ہیں خدا یہاں رہنے والوں کو اجر دے کے وہ متحرک ہو کر تمام شہر کی حفاظت کرتے ہیں۔ اس میں پولیس والے بھی شامل ہیں۔ فائربریگیڈ بھی اور بھی کئی ادارے ہیں جو اپنی مثال آپ ہیں۔
یہاں کے شہری مضبوط ہیں اور یہ شہر بھی مضبوط ہے خدا اسے سلامت رکھے۔
٭٭٭٭٭٭













