انگلینڈ کے ونسٹن چرچل اپنی کابینہ کے ساتھ میٹنگ میں تھے ان کے وزیر دفاع نے اچانک کہا کہ دشمن ملک فوجیں ہمارے ملک پر حملہ کرنے کے لئے آرہی ہیں۔ ونسٹن چرچل بڑے مطمئن انداز میں جواب دیا کہ کیا ہماری عدالتیں انصاف کر رہی ہیں توونسٹن چرچل نے کہا کہ جب تک ہماری عدالتیں انصاف دے رہی ہیں۔ہمارے ملک پر کوئی حملہ نہیں کرسکتا۔ پاکستان میں جس طرح عدالتوں کا مذاق بنایا جارہا ہے ہمارے فیلڈ مارشل نے جس طرح ججز اور عدالتوں کو یرغمال بنایا ہے پوری دنیا میں مذاق بن کر رہ گیا ہے۔ کئی سال قبل نیب کا ادارہ قائم کیا گیا جس کا مقصد وائٹ کالر جرائم اور کرپشن کی روک تھام تھا۔ لیکن اس پر بھی ہماری اسٹیبلشمنٹ نے قبضہ کرلیا عمران خان کے دور میں کرپشن کی بھاری رقوم ریکور کی گئیں اس میں بھی جنرل باجوہ صاحب نے شب خون مارا عمران خان کی چلتی حکومت کو رات کے اندھیرے میں عدالتیں لگا کر ختم کردیا اپنی اور اپنے فارم 47والے رہنمائوں کی کرپشن کرنے والے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کرپشن کی حد 50 کروڑ کردی کہ اگر 50 کروڑ کرپشن کرتا ہے اس کو چھوٹ ہے کوئی پکڑ دھکڑ نہیں ہے جس طرح عمران خان پر جھوٹے کیسز کے ذریعے انصاف اور عدالتوں کا جنازہ نکالا گیا ہے۔اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی فیلڈ مارشل صاحب جس طرح ججز کو عدالتوں کو اپنے کنٹرول میں کرکے اپنے لئے کئی حفاظتی تدابیر کرلی ہیں۔ لیکن اپنے انجام سے بے خبر ہیں ایوب خاں سے لیکر جنرل یحیٰی خاں جنرل ضیاء الحق جنرل مشرف اور تازہ ترین جنرل باجوہ کا انجام دیکھ کر اب بھی توبہ کی گنجائش باقی ہے۔ فیلڈ مارشل صاحب نے جس طرح کرپٹ چور لوگوں کو اپنے آس پاس اکٹھا کیا ہوا ہے اس سے بھی ان کی شخصیات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔جس طرح عمران خان بشریٰ بی بی پر عدت کیس اس کی چودہ سو سالہ تاریخ میں اس طرح کا بدترین کیس بھی نہیں ہوا۔ القادر ٹرسٹ توشہ خانہ دیگر دو سو سے زیادہ جھوٹے کیسز اس بات کا ثبوت ہے۔ پاکستان میںجو بھی ججز انصاف کی فراہمی کی کوشش کرتے ہیں ان کو غائب کر دیا جاتا ہے یا ہٹا دیا جاتا ہے۔فیلڈ مارشل اور فارم 47 کی حکومت اپنے انجام سے بے خبر اپنی کرپشن اور حکومت بچانے کے چکر میں ہر وقت عمران خان سے خوفزدہ رہتے ہیں عمران خان کی تصویر سے پریشان ہیں میڈیا پر قبضہ ہے عوام کی غربت بے روزگاری اور لاء آرڈرپر مہنگائی پر کوئی توجہ نہیں ہے۔ مزید یہ نیب کے قانون میں ترمیم کرکے کرپشن کی رقم ڈبل کر دی ہے پچاس کروڑ سے ایک ارب تک کوئی کرپشن کرتا ہے اس کی پکڑ نہیں ہوگی۔ وجہ مہنگائی ہے کہ چوروں ڈاکوئوں کو مہنگائی کا سامنا ہے تاکہ لوٹ مار کی رقم زیادہ مل سکے نیب کے موجودہ چیئرمین کی مدت ملازمت میں بھی تین سال توسیع کر دی گئی ہے یاد رکھیں اللہ پاک کی تدبیریں ہی برحق ہیں ایک نہ دن یہ ظلم بربریت لاقانونیت کی رات ختم ہوگی عمران خان اور بشری بی بی اور دیگر رہنما ورکرز رہا ہوں گے۔ یہی ظالم کرپٹ حمکران نشان عبرت بنیں گے۔ وہی ہوگا جو منظور خدا ہے پاکستانیو اپنے حقوق کے لئے اور عمران خان کی رہائی کے لئے سڑکوں پر آنا ہوگا۔رہائی کی تحریک مزید تیز کرنا ہوگی اور عمران خان اپنی رہائی کے بعد کسی سے بدلہ نہیں لے گا۔رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔اس سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ دین پر چلنے کی کوشش کی ضرورت ہے۔ جب ہر انسان انفرادی طور اپنی اصلاح پر توجہ دے گا تو ہمارے معاشرے میں بہتری کی امید کی جاسکتی ہے۔ ابھی بھی توبہ کا راستہ کھلا ہے ہمارے حکمرانوں کو گزشتہ کرپشن لوٹ مار سے توبہ کرکے پاکستان میں انصاف کی فراہمی عدالتوں کی آزادی اور نیب کو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ اللہ پاک پوری دنیا میں امن قائم کریں پاکستان کی حفاظت فرمائیں ہم سب لوگوں کو ہدایت عطا فرمائیں اور سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
٭٭٭٭٭














