واشنگٹن(پاکستان نیوز) ایران جنگ کے باعث امریکا کے تیل کے ذخائر10.6ملین بیرل کی کمی سے22 سال کی کم ترین سطح پرآگئے۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی تیل کے ذخائر 10.6ملین بیرل کی کمی سے 1.57 ارب بیرل پر آگئے ہیں، اس کی وجہ ٹرمپ انتظامیہ کا تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے ذخائر کا تیزی سے استعمال ہے۔








