رچرڈ ہیڈلی نے اسٹیون اسمتھ کو بڑا بیٹسمین قرار دیدیا

0
186

نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر سر رچرڈ ہیڈلی بھی اسٹیون اسمتھ کے معترف نکلے اور انہیں بڑا بیٹسمین قرار دے دیا۔

رچرڈ ہیڈلی کا کہنا ہے کہ یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ اسٹیون اسمتھ جیسا بیٹسمین کوئی نہیں ہے، انہیں بولنگ کرنا میرے لیے بھی پریشان کن ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمتھ جاوید میانداد کی طرح رنز لے کر بولرز کو پریشان کرتا ہے ۔

بولرز کو اسٹیون اسمتھ پر قابو پانے کے لیے مشورہ دیتے ہوئے سر رچرڈ ہیڈلی نے کہا کہ اسمتھ جونہی کریز پر آئے اسے اٹیک کرکے آؤٹ کریں اور اگر وہ وکٹ پر سیٹ ہو جائے تو مایوس نہ ہوں، پلان پر بولنگ کریں۔

رچرڈ ہیڈلی نے مزید کہا کہ اسٹیون اسمتھ ایک مشکل بیٹسمین ہے، وہ ابھی اپنے کیریئر میں مزید رنز کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سر رچرڈ ہیڈلی جاوید میانداد، جیفری بائیکاٹ، ویوین رچرڈز اور گریگ چیپل کے بھی معترف رہ چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here