کینساس ؛ریلی میں مظاہرین کی ٹرمپ کیخلاف شدیدنعرے بازی

0
3

نیویارک(پاکستان نیوز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریاست کینساس کے شہر وچیٹا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران مظاہرین نے بار بار خلل ڈالا اور شدید نعرے بازی کی۔ یہ ریلی کینساس میں ریپبلکن امیدواروں بالخصوص سینیٹر راجر مارشل کی حمایت کے لیے منعقد کی گئی تھی، جنہیں ڈیموکریٹک حریف ایڈم ہیملٹن کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاضرین سے درخواست کی کہ وہ انتخابی عمل میں یہ تصور کرتے ہوئے ووٹ دیں کہ جیسے وہ خود میدان میں موجود ہیں۔ خطاب کے دوران جیسے ہی ایک مظاہرین نے نعرے بازی شروع کی تو ٹرمپ کے حامیوں نے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ہال میں شور و غل پھیل گیا۔ بعد ازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے اس مظاہرین کو ہال سے باہر نکال دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین پر الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ تمام افراد پیسہ لے کر احتجاج کرنے کے لیے بھیجے گئے ہیں اور یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔ اس بیان کے فوراً بعد ایک اور مظاہرین نے پھر سے شور مچایا جسے حاضرین کی سخت نعرے بازی میں دبا دیا گیا۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے اپنے حامیوں سے پوچھا کہ ریلی کا ماحول کتنا شاندار ہے، جس پر ہجوم نے پرجوش انداز میں ان کی حمایت کی۔ کچھ ہی دیر بعد جب سابق صدر عوام کو قبل از وقت ووٹنگ کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت کر رہے تھے، تو تیسرے مظاہرین نے بھی ہنگامہ آرائی کرنے کی کوشش کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ ایسے تمام افراد سے نجات حاصل کرنے کے لیے 2026 کے انتخابات میں اپنا ووٹ لازمی استعمال کریں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here