’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے بعد ’لندن نہیں جاؤں گا‘

0
102

لاہور:

’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے بعد ’لندن نہیں جاؤں گا‘ فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

پاکستان کی سپرہٹ فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے ہدایت ندیم بیگ اب اپنی ہدایتکاری میں نئی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ بنارہے ہیں جس میں مرکزی کردارہمایوں سعید ادا کریں گے تاہم اداکارہ کا نام سامنے نہیں لایا گیا ہے۔ فلم کا اسکرپٹ خلیل الرحمان قمرکی جانب سے لکھا گیا ہے۔ فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ عید الضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ نے پاکستانی سینما کی تاریخ بدل دی

 

فلم کا نام سامنے آنے کے بعد فلم کو ندیم بیگ کی پرانی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا سیکوئل کہا جارہا تھا پر ہدایتکارکی جانب اس بات کی مکمل تردید کی گئی اورانہوں نے کہا کہ ان کی نئی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا سیکوئل نہیں بلکہ بالکل ایک مختلف کہانی ہے جو کامیڈی، رومانس سے بھرپورہے۔

واضح رہے کہ ندیم بیگ کی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ نے ریکارڈ توڑبزنس کرکے پاکستانی سینما میں نئی تاریخ رقم کردی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here